آئی کے ایم ٹی شعبہ قم کی جانب سے ولادت باسعادت امام رضا علیہ السلام اور روز معلم کی مناسبت سے ایک عظیم الشان جشن کا انعقاد
امام خمینی رہ میموریل ٹرسٹ شعبہ قم ، کی جانب سے ،قم مقدس میں امام رؤف علی بن موسیٰ الرضا علیہما السلام کی روز ولادت باسعادت اور روز معلم کے عنوان سے ایک عظیم الشان جشن کا انعقاد کیا گیا ۔جسمیں کثیر تعداد میں علماء و طلاب نے شرکت کرکے امام رضا علیہ السلام سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔
جشن میں شرکاکے کے علاؤہ اساتذہ کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی ، جن میں استاد محترم حجت الاسلام و المسلمین شیخ انور شرف الدین ، استاد حجت الاسلام و المسلمین شیخ محمودی اور استاد حجت الاسلام و المسلمین سید اعجاز موسوی کے نام قابل ذکر ہیں۔
جشن کا آغاز قاری محترم عالیجناب شیخ گلزار بشارتی نے کلام پاک سے کی ،جب کی نظامت کے فرائض عالیجناب مولانا شیخ مصطفی مطہری انجام دے رہے تھے
مجلس کو خطاب فرماتے ہوئے عالیجناب مولانا شیخ مھدی مھدوی نے امام رضا علیہ السلام کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی اور حدیث ائمہ معصومین علیھم السلام کی روشنی میں اساتذہ کے مقام اور منزلت کو بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ اساتذہ مستقبل کا معمارہے اور اگلی نسل کو تعلیم دینے کے ذمہ دار ہیں، اور اخلاقیات کی تعلیم دے کر انفرادی اور سماجی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
موصوف نے فرمایا جو اساتذہ لوگوں کو خیر کی تعلیم دیتے ہیں خدا اور اسکے ملائکے یہاں تک کہ حشرات اور دریا کے مچلیاں ان کے اوپر سلام و درود بھیجتے ہیں ۔ مولانا موصوف نے اساتذہ کرام اور شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انکی زحمات اور کاوشوں کی قدردانی کی۔
* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *
اس پروگرام میں حجت الاسلام و المسلمین مولانا ذاکر رفعیی صاحب اور حجت الاسلام و المسلمین شیخ یوسف ذاکری صاحب نے بہتریں اشعار اور نعت خوانی کے ذریعے محفل کو رونق بخشی۔
یاد رہے یہ پروگرام مؤسسہ یاد بود امام خمینی رہ کے شعبہ علم و تحقیق کی جانب اساتذہ کی زحمتوں کی قدردانی اور حوصلہ افزائی کے لئے انعقاد کیا گیا تھا جسمیں اساتذہ کرام کی زحمات اور کاوشوں کو سراہا تے ہوئے انھیں نائب رئیس مؤسسہ حجت الاسلام و المسلمین شیخ فدا صالحی اور حجت الاسلام و المسلمین عالیجناب سید علی موسوی،حجت الاسلام و المسلمین شیخ انور شرف الدین ،حجت الاسلام و المسلمین سید محمد گونگما کرگل کے ہاتوں حوصلہ افزائی اور تجلیل کی گئی اور ساتھ میں لوح تقدیر بھی پیش کیا گیا ۔
جن اساتذہ کرام کی حوصلہ افزائی ہوئی اور انھیں لوح تقدیر سے نوازہ گیا ان میں ،حجت الاسلام و المسلمین شیخ انور شرف الدین ، حجت الاسلام و المسلمین سید اعجاز موسوی ، حجت الاسلام و المسلمین شیخ حسن شریفی ، حجت الاسلام و المسلمین شیخ احمد بلاغی ، حجت الاسلام و المسلمین شیخ عیسی محمودی ، حجت الاسلام و المسلمین شیخ حسنین شریفی اور حجت الاسلام و المسلمین شیخ گلزار بشارتی قابل ذکر ہیں۔
محفل کے مہمان اور خطیب حجت الاسلام و المسلمین عالیجناب شیخ علی اکبر صادقی نے محفل کو خطاب فرماتے ہوئے امام رضا علیہ السلام کی سیرت طیبہ اور انکے مدینہ سے جبری طور پر طوس لانے کی علت کو بیان فرمایا اور کہا ھارون الرشید چاہتا تھا کہ امام علیہ السلام کو ولیعہدی پیش کرکے لوگوں کو امام علیہ السلام کے خلاف بغاوت پر اکسائے جسمیں وہ کامیاب نہیں ہوا ۔
موصوف نے اساتذہ کرام کی زحمتوں اور کاوشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے شھید مطھری رہ کی زندگی کے بارہ میں انکی کتابوں کے حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ شھید مطھری ان برجستہ اساتذہ میں شمار ہوتا ہے جن کو نابغہ سے تعبیر کیا گیا ہے۔ اخر میں دعائیہ کلمات کے ساتھ محفل کا اختتام پزیر ہوا۔
0 Comments