جامع مسجد کرگل میں حضرت شہزادہ قاسم (ع) کی ولادت اور دہہ فجر کی مناسبت سے عظیم الشان جشن کا انعقاد
کرگل، 6 فروری: بسیج امام کے زیر اہتمام جامع مسجد کرگل میں حضرت شہزادہ قاسم ابن حسن المجتبیٰ (ع) کی ولادت باسعادت اور دہہ فجر کی ششمین روز کی مناسبت سے ایک پُرجوش اور ولولہ انگیز جشن محفل منعقد ہوئی۔ اس روحانی و انقلابی محفل میں عاشقانِ انقلاب اسلامی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
محفل کی صدارت مولانا صادق بلاغی (امام جمعہ و الجماعت، IKMT برانچ دراس) نے کی، جبکہ مقررین میں محمد حسین آپاتی اور ماسٹر احمد (جنرل سیکریٹری بسیج امام) شامل تھے۔ نشستِ دوم میں بسیج گروہ ثروت نے جوش و خروش سے بھرپور انقلابی ترانے پیش کرکے محفل کو ایک نئی روح بخشی۔
جنرل سیکریٹری بسیج امام، ماسٹر احمد نے عصرِ حاضر کے جوانوں کو ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلایا اور اسلامی تاریخ کے تناظر میں مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے نوجوانوں کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔ اسی طرح محمد حسین آپاتی نے موجودہ حالات سے آگاہ رہنے اور اسلامی اقدار کی پاسداری کی تاکید کی۔
* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *
یہ بابرکت محفل دہہ فجر کے سلسلے میں دو نشستوں پر مشتمل رہی، جس میں علمائے کرام، انقلابی شخصیات اور نوجوانوں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔
0 Comments