بھاری برف باری کے باعث کرگل کے اسکولوں میں 15 مارچ تک موسم سرما کی تعطیلات
کرگل، 26 فروری: لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کرگل کے سربراہ ڈاکٹر محمد جعفر آخوند نے آج کونسل سیکریٹریٹ میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں حالیہ شدید برف باری، موسمی حالات اور تعلیمی اداروں پر ان کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔
شدید برف باری اور سخت سردی کے پیش نظر، سی ای سی نے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں 15 مارچ 2025 تک توسیع کا فیصلہ کیا۔
اجلاس میں ایگزیکٹو کونسلر کاچو محمد فیروز، ایگزیکٹو کونسلر آغا سید مجتبیٰ، ڈپٹی کمشنر کرگل شریکانت بالاصاحب سوسے اور چیف ایجوکیشن آفیسر کرگل نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران یہ فیصلہ طلبہ اور تدریسی عملے کی حفاظت اور بہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا، تاکہ شدید سرد موسم میں تعلیمی سرگرمیوں پر منفی اثرات کو کم سے کم کیا جا سکے۔
0 Comments