ولادت پیغمبر اسلام و ہفتہ وحدت کی مناسبت پر کرگل میں محفل جشن کا انعقاد

وی ایل نیوزسروس//بارہ سے سترہ ربیع الاول دنیا بھر کے بیدار مسلمان ہفتہ وحدت المسلمین کے طور پر مناتے ہیں اس سنت کو فقیہ اھل بیت عالم مجاہد رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ نے قائم کیا تھا تا کہ دنیا بھر کے مسلمان نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی ولادت باسعادت کو جی کھول کر منائیں بھی اور اپنے کردار وعمل سے رسول اللہ کے پر امن مشن اسلام کی تصویر بھی پیش کریں اور مسلمان آپسی احترام وفرقہ وارانہ ھماھنگی کے ساتھ ہادی دیں محمد مصطفیٰ صلی کے بتائے ہوئے اصولوں پر قائم ہوسکیں۔

اس سلسلے میں جامع مسجد کرگل میں امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے زیر اہتمام ہفتہ وحدت کی آغاز ہوئی، جس میں مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس دوران علما و مقررین نے ہفتہ وحدت کی اہمیت اور ہماری ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔

دوسری جانب انجمن حنفیہ کی جانب سے حنفیہ مسجد کرگل میں ایک پر شکوہ محفل جشن منعقد ہوا جس میں کثیرتعداد عاشقان رسول نے شرکت کی۔ علما ومقریرین نے حضور اکرم(ص)کے پاک زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی اور نعت خوانوں نے نعت پیش کی۔

* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>