سوشل میڈیا عذاب بن چکا۔وزیراعلیٰ جی بی


   ایجنسیز/وزیراعلی حاجی گلبرخان نے کہاہے کہ بلتستان کے لوگ امن پسند، ملنسار ہیں یہاں کے ملازمین ایمانداری دیانتداری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے ہیں۔ مگر دیامر اور دیگر اضلاع میں ایسا نہیں ہے سیاسی طالب علم کی حیثیت سے پورے گلگت بلتستان کو دیکھا ہے۔ لیکن بلتستان کا امن مثالی رہا ہے۔ اس علاقے کے لوگ ہر حوالے دوسرے اضلاع سے برتر ہیں۔

سکردو میں منعقدہ  کانفرنس بعنوان”پیغام انسانیت”سے خطاب کرتے ہوئے حاجی گلبرخان نے کہاکہ سوشل میڈیا ہمارے لئے عذاب بنا ہوا ہے۔ ہماری دعا ہے کہ سوشل میڈیا کے شر سے بلتستان کو محفوظ رہے۔

انہوں نے کہاکہ اللہ کے نبیۖ کی تعلیمات پر عمل کریں گے تو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ دو سال کیلئے وزیراعلی بنا ہوں میں کسی ایک جماعت کا نمائندہ نہیں ہوں ۔ یہاں مخلوط حکومت ہے میں تمام جماعتوں کا وزیراعلی ہوں۔ سب کو ساتھ لیکر چل رہا ہوں۔ یہاں کسی ایک جماعت کی نہیں سب کی حکومت ہے بہت سارے حلقے ایسے ہیں جہاں لوگ مسلکی بنیادوں پر الیکشن لڑتے ہیں ۔

* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *

علماء کرام کو بھی بتایا  یوتھ کو بھی بتایاہے کہ وہ علاقے میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے کام کریں۔ علمائے کرام عمائدین اور نوجوان ٹھیک ہونگے تو مستحکم گلگت بلتستان بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم علاقے کے معروضی حالات کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ میرا خاندان پچاس سال سے سیاست میں ہے ہمیں اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر آگے بڑھنا ہوگا۔ امن سب کی ضرورت ہے۔

دریں اثنا پرنسپل آفس ڈگری کالج سکردو میں علماء کرام عمائدین و معززین سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ علامہ شیخ حسن جعفری کے مطالبے پر سکردو میں ایک اورڈگری کالج بنانے اور دو ہائی سکولوں کو ہائیر سیکنڈری اسکول بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اگر دیگر اضلاع کے منتخب نمائندے آمادہ ہوئے تو ان اضلاع کے نام پر سکردو میں فنڈز رکھ کر کالج کے قیام کیلئے کردار ادا کریں گے۔ یہاں تعلیمی ترقی کیلئے ہم سے جو ہوسکا ہے کریں گے۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>