ہنزہ،خواتین کی جانب سے سبزیوں کابازارقائم

ایجنسیز#صوبائی وزیر ترقی و نسواں دلشاد بانو نے ہنزہ علی آباد میں خواتین کی طرف سے صحت مند زندگی کے لئے تازہ اور غذائیت سے بھرپور سبزیوں کیلئے قائم بازار کا افتتاح کردیا۔ ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر ہنزہ سمیت دیگر انتظامی آفیسران اور مقامی تجارت سے وابستہ خواتین بھی شریک تھیں۔

 اس موقع پر خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر دلشاد بانو نے کہا کہ ہنزہ کی خواتین نے ہر شعبے میں اپنی بھر پور صلاحیتوں کا لواہا منوایا ہے مقامی خواتین باعزت روزگار کمانے کے لئے مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتی ہیں نہایت محنت کے ساتھ کھیتی باڑی اور کاشتکاری کے ساتھ سبزیاں اگاتی ہیں اور مارکیٹ تک تازہ سبزیاں اور پھل اور فروٹ پہنچاتی ہیں۔میں ہنزہ کی محنت کش خواتین کو سلام پیش کرتی ہوں جو دیگر اضلاع کے لئے رول ماڈل ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت مقامی کسانوں اور کاشتکار خواتین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے زراعت کے مختلف منصوں پر کام کررہی ہے تاکہ مقامی مارکیٹ میں تازہ سبزیاں اور پھل فروٹ میسر ہوسکے جو غذائیت سے بھر پور ہیں اور صحت مند زندگی کے لئے ضروری بھی ہیں اور اندرون ملک سے آنے والی سبزیوں کی قیمت سے مقامی پیداواری سبزیاں سستا دستیاب ہوتی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ہر اچھے کام کی ابتدا ہنزہ سے ہوتی ہے جو کہ نہایت خوش آئندہ ہے مقامی محنت کش خواتین جہاں کھیتی باڑی کرتے ہیں اور سبزیاں اگاتی ہیں اور مقامی پیداوار کو فروغ دینے کے لئے کام کرتی ہیں وہی پر لائیو سٹاک کے شعبے میں بھی ہنزہ کی محنت کش خواتین اپنا بھر پور حصہ ڈال رہی ہیں انہوں نے کہا کہ صحت مند زندگی کے لئے تازہ سبزیاں بہترین غذا ہیں اور اس پر ہم سب کو توجہ دینے کی ضرورت ہے حکومت اس حوالے سے کاشتکار خواتین کو سہولیات فراہم کریگی اور مقامی کاشتکار خواتین کی تازہ اور غذائیت سے بھر پور سبزیوں کو لوکل مارکیٹ تک با آسانی رسائی کے لئے ہر ممکن تعاون اور اقدامات کئے جائیں گے صوبائی وزیر دلشاد بانو نے اس موقع پر کاشتکار اور باہمت خواتین کے حوصلے اور ان کے اقدامات کی تعریف کی اور پہلی ویمن سبزی مارکیٹ میں مقامی سبزیوں کے اسٹالز کا معائینہ بھی کیا۔

* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>