روندو طورمک میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی، چار ملزمان گرفتار

ایجنسیز//روندو طورمک میں لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے چار درندہ صفت افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ چار ملزمان روپوش ہوگئے ہیں، وزیراعلیٰ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزمان کے خلاف سخت ترین کارروائی کا حکم دے دیا ہے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ملزمان کو نشان عبرت بنایا جائے گا، روندو طورمک میں پولیس نے مبینہ اجتماعی زیادتی میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیاہے جبکہ چار ملزمان فرار ہوگئے ہیں جن کی تلاش کے لئے پولیس نے چھاپہ مارکارروائیاں شروع کردی ہیں ، ملزمان لڑکی کو پچھلے 9ماہ سے زیادتی کا نشانہ بنارہے تھے، گزشتہ رات تھانہ ڈمبوداس میں لڑکی کو مبینہ طورپر زیادتی کانشانہ بنانے والے آٹھ افراد کے خلاف رپورٹ درج کرائی گئی ایف آئی آر میں نامزد آٹھ افراد میں سے چار کو پولیس نے گرفتار کرلیا، پولیس نے گرفتار شدگان کی نشاندہی پر فرار ہونے والے افراد کی تلاش شروع کردی ہے، زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی غریب گھرانے سے تعلق رکھتی ہے،بچی کا باپ انتہائی غریب اور گونگا ہے پولیس کے مطابق آٹھ نامزد افراد میں سے چار کی فوری گرفتاری عمل میں لائی گئی چار کی تلاش جاری ہے پولیس فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری میں کسی قسم کی سستی نہیں کرے گی متاثرہ لڑکی کو انصاف ملنے تک پولیس اپنی کارروائی جاری رکھے گی ،پولیس ذرائع کے مطابق ایس پی خود کیس کو دیکھ رہے ہیں اور تفتیش کا عمل جاری ہے ،ملزمان کا میڈیکل بھی کرالیا گیا ہے،دوسری جانب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے روندو میں لڑکی کیساتھ زیادتی کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام کو ملوث درندوں کیخلاف سخت ترین قانونی کارروائی کا حکم دے دیا ہے ،وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ یہ واقعہ انتہائی شرمناک ہے،ملوث افراد کو سخت ترین سزائیں دلوانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے تاکہ یہ درندے عبرت کا نشان بن سکیں،ادھر کے پی این سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی سکردو راجہ مرزا حسن نے کہاہے کہ متاثرہ لڑکی کے ماموں کی درخواست پر آٹھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ، متاثرہ بچی سے میں نے ملاقات بھی کی ہے اور واقعہ کے حوالے سے معلومات حاصل کی ہیں، متاثرہ بچی ملزمان کا نام لے رہی ہے ، انہوں نے کہاکہ نامزد آٹھ ملزمان میں سے چار کی گرفتاری عمل میں لائی جاچکی ہے باقی چار افراد بھی جلد گرفتار ہونگے، برفباری کی وجہ سے چار ملزمان کی گرفتاری میں تھوڑی مشکلات پیش آرہی ہیں مگر ہم ملزمان کی گرفتاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے متاثرہ بچی ایک غریب فیملی سے تعلق رکھتی ہے انھوں نے کہا کہ بچی کی عمر چودہ پندرہ سال ہے ، لڑکی کے مطابق رمضان کے بعد سے ملزمان اس کے ساتھ زیادتی کررہے تھے۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>