ترقیاتی پروگرام کےلئے رہنما اصول طے، التوا کے شکارمنصوبوں کو مکمل کیاجائے گا، وزیراعلیٰ

ایجنسیزوزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے سالانہ ترقیاتی پروگرام (جی بی اے ڈی پی) کی تیاری کے حوالے سے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے دی جانیوالے بریفنگ کے موقع پر کہ تعمیر و ترقی کے سفر کو مزید موثر اور بہتر بنانے کےلئے درست سمت کا تعین ضروری ہے۔

گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کے تھرو فارورڈ کم کرنے اور اپنے وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے سالانہ ترقیاتی پروگرام (جی بی اے ڈی پی) کو تیار کرنے سے ترقیاتی عمل میں بہتری اور تیزی آئے گی۔ آئندہ مالی سال 2024-25 کے اے ڈی پی میں اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ پلاننگ کے اصولوں کے مطابق منصوبے مقررہ مدت میں مکمل ہوسکےں۔ غلط پی سی ون بنانے کی وجہ سے ماضی میں مفاد عامہ کے منصوبے التواءکا شکار رہے ہیں جس سے گلگت بلتستان میں ترقی کا عمل متاثر ہوا ہے۔ مستقبل میں اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ترقیاتی منصوبوں کے پی سی ون حقیقی بنیادوں پر تیار کیا جائے تاکہ منصوبوں کی معیار اور رفتار کو یقینی بنایا جاسکے، اس حوالے سے پی سی ون کی تیاری کےلئے محکموں کے متعلقہ آفیسران کو محکمہ پلاننگ کی جانب سے خصوصی تربیت دی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ نے کہاکہ مالی سال 2024-25 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں انفراسٹرکچر کے بجائے ہیومن ریسورس پر توجہ دی جائے گی تاکہ جو منصوبے تیار ہونے کے باوجود ابھی تک فعال نہیں ہیں ان منصوبوں کو فعال بنایا جائے اور ان منصوبوں کے ثمرات سے عوام مستفید ہوں۔ ناقص پی سی ون کی تیاری اور منصوبہ بندی کی وجہ سے محکمہ برقیات کے بیشتر منصوبے غیر ضروری التواءکے شکار ہیں، ہماری ترجیح ہے کہ پاور کے نئے منصوبوں کو اے ڈی پی میں شامل کرنے کے بجائے التوائ کاشکار منصوبوںکو ٹارگٹ کرکے ان منصوبوں کی جلد تکمیل کو یقینی بنائیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں اس بات کا خصوصی خیال رکھا جائے گا کہ ڈویلپمنٹ سائیکل متاثر نہ ہو۔ اجلاس میں صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ راجہ ناصر علی خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈویلپمنٹ ودیگر آفیسران شریک تھے۔

* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>