لداخ ڈیموکریٹک الائنس کی جانب سے ٹی ایس جی اور سانکو میں انتخابی مہم

لداخ ڈیموکریٹک الائنس کی جانب سے ٹی ایس جی اور سانکو میں انتخابی مہم کے دوران عوامی اجتماعات
لداخ ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوار حاجی محمد حنیفہ جان نے آج سب ڈیویڑن سانکو کے ٹی ایس جی بلاک اور سب ڈیویڑن ہیڈ کوارٹر کادورہ کرکے عوامی اجتماعات سے خطاب کیا۔ اس سلسلے میں لداخ ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوار حاجی محمد حنیفہ جان نے سب ڈیویڑن سانکو کے ٹی ایس جی بلاک میں سلسکوٹ کے مقام پر صبح گیارہ بجے اور سب ڈیویڑن ہیڈ کوارٹر سانکو میں آج دوپہر دوبجے جلسہ عام سے خطاب کیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

حاجی حنیفہ جان کے ہمراہ ہل کونسل کرگل کے سربراہ ڈاکٹر محمد جعفر آخوند۔ایگزیکیٹو کونسلر کاچومحمد فیروز،ایگزیکیٹو کونسلر ذاکر حسین ،کاونسلر جی ایم پور آغاسید علی ،کونسلر سجاد حسین خان ، امام جمعہ سلسکوٹ آغاسید کاظم موسوی صابری ، معروف عالم دین شیخ محمد حسین رئیسی جی ایم پور،کے علاوہ ٹی ایس جی بلاک کے علمائے کرام اورسرکردہ شخصیات کے علاوہ کثیر تعداد میں عام لوگوں نے شرکت کی۔اس موقع پر جن مقریرین نے عوام سے خطاب کیا ان میں انتخابی امیدوار حاجی محمد حنیفہ جان ،چیف ایگزیکیٹو کونسلرڈاکٹر جعفر آخوند،ایگزیکیٹو کونسلر ذاکر حسین، آغاسید کاظم موسوی صابری، شیخ محمد حسین رئیسی ،کونسلر پرکاچیک سید عین الھد،سید علی آغا رضوی ،شیخ محمد حسین ربانی ا اور حاجی محسن نے عوام سے خطاب کیا۔


لداخ ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوار حاجی حنیفہ جان نے اپنے خطاب میں انہیں لوک سبھا نشست کے لئے متحدہ امیدوار نامزد کرنے پر ضلع کرگل کے سبھی سیاسی و مذہبی اداروں اور عوام کا شکریہ اداکیا۔ حنیفہ جان نے کہا کہ لداخ کو یونین ٹیر ٹری کادرجہ دینے کے بعد سے یہاں کے عوام زمین اورروزگار کی تحفظ کولیکر سنگین مسائل ومشکلات سے دوچار ہیں جس سے نمٹنے کے لئے لداخ کے سبھی مذاہب وطبقہ فکر کے لوگوں نے متحدہ ہوکر اس کے ازالہ کے لئے اپیکس باڈی لیہہ اور کرگل ڈیموکریٹک الائنس تشکیل دیکر ان کے قیادت میں جدوجہد شرع کی ہے۔انہوں نے بی جے پی سرکار پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت لداخ کے چراگاہوں اور پہاڑوں کو کارپوریٹ سیکٹر کے حوالے کرکے لداخیوں کو انکا غلام بنانا چاہتاہ۔

* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *

حنیفہ جان نے زوردیکر کہا کہ کامیابی یقینا لداخ ڈیموکریٹک الائنس کا ہے لیکن پھر بھی لوگوں کو ہوشیار رہنے اورغفلت سے بیدار رہنے کی ضرورت ہے۔لہذا 20مئی کو پولینگ کے دن بڑے پیمانے پر لوگ پولینگ سٹیشنوں پر جاکر اپنے ووٹ کاسٹ کریں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کامیابی ملنے کے بعد پارلیمنٹ میں جاکر وہ لداخ کے عوامی مسائل خاص کر یہاں کے چارنکاتی ایجنڈے کی تکمیل کے لئے مسلسل جدوجہد کریں گے

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>