کوول لیپ كے خرید وفروخت پر پابندی عاید
فوڈ سیفٹی اینڈا سٹنڈراڈ ریگولیشن کے شق 234کے تحت ان اشیائے خوردنی کے چیزوں میں جس میں تمباکو یا نیکوٹین پائی جائے صحت کے لئے مضرقراردیاگیاہے۔اس سلسلے میں ایک مٹھائی جس کا نام کوول لیپ ہے جو دکانوں پر دستیاب ہے اور عوام خاص طور پر سکولی بچے استعمال کرتے ہیں صحت کے لئے مضرقراردیا ہے ۔
اس حوالے سے صحت عامہ کے تحفظ کے لئے ضلع مجسٹریٹ کرگل نے ایک حکم نامہ کے تحت دفعہ 144سی آر پی کااطلاق کرتے ہوئے ڈسڑکٹ مجسٹریٹ شری کانت بالاصاحب سوسے آئی اے ایس نے عوامی مفادات کے مدنظر کوول لیپ کے نمائش اور تقسیم کاری پر پوری ضلع میں فوری پابندی لگادی ہے۔
یادرہے کہ اس سےپہلے ایک حکم نامہ کے تحت ضلع مجسٹریٹ لیہ نے اس سلسلے میں اپنے ضلع میں اس چیز پر پابندی لگادی ہے۔
0 Comments