کرگل لداخ میں یوم القدس کی عظیم الشان ریلیوں کا انعقاد
بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کا رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس کے نام سے موسوم کرنے کا مقصد امت مسلمہ کے نزدیک مسئلہ فلسطین کو زندہ کرنا اورامت اسلامیہ کو متحرک کرنا ہے ۔اسی مناسبت سے آج جمعتہ الوداع کو عالم اسلام کے ساتھ ساتھ کرگل ضلع میں عالمی یوم القدس کے موقع پر بڑے پیمانے پر ریلیاں نکالی گئی جن میں ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید شرکت کی۔ضلع ہیڈ کوارٹر پر سب بڑا ریلی امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل اور انجمن جمعیت العلمااثناعشریہ کے زیر اہتمام برآمد کیاگیا۔مئوخر الذکر ریلی اثناعشریہ چوک سے برآمد ہوکر مین بازار سے ہوتے ہوئے مسجد حنفیہ چوک سے گذرتے ہوئے بلتی بازار سے واپس اثناعشریہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ جلوس میں شامل مظاہرین امریکہ ،اسرائیل اور برطانیہ کے خلاف نعرے لگارہے تھے اور اسی طرح غزہ کے مظلوم عوام کے حمایت میں بھی نعرے لگارہے تھے۔اثناعشریہ چوک پر علمائے کرام نے طوفان الاقصیٰ اور اسلامی نقطہ نظر سے یوم القدس کے اہمیت پر روشنی ڈالی ۔
ادھر امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے بینر تلے عالمی یوم القدس کے موقع پر جامع مسجد کرگل سے علمائے کرام کے قیادت میں ریلی برآمد کیاگیا ریلی کے آگے آگے مطہری پبلک سکول کے طلبا ایک مخصوص انداز اپنے ہاتھوں میں غزہ کے معصوم شہداکے علامتی جنازے بھی اٹھارکھے تھے۔جلوس میں شامل مظاہرین اپنے ہاتھوں میں غزہ کے معصوم شہدائے کے عکس اور اورپلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر فلسطین کے مظلوم عوام کے حمایت اور اسرائیل وامریکہ کے خلاف الفاظ درج تھے۔اس دوران ریلی میں شامل لوگ امریکہ مردہ باد،اسرائیل مردہ باد ،برطانیہ مردہ باد ،غزہ کے مظلوموں ہم تمہارے ساتھ ہیں جیسے نعرے لگارہے تھے۔جلوس میں شامل میں لوگ بیت المقدس کے ماڈل بھی اٹھارکھے تھے۔ریلی مرکزی بازار سے گذرتے ہوئے خمینی چوک سے حسینی پارک میں داخل ہوئے جہاں علمائے کرام نے عالمی یوم القدس کی اہمیت اور اس سال طوفان الاقصٰی اور طوفان الاحرار کی تناظر میں یوم القدس کی خصوصیت اوراہمیت پر روشنی ڈالی ۔مقریرین نے سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے ہزاروں کی تعداد میں بے گناہ فلسطنیوں کو خاک وخون میں غلطان کرنے کو لیکر اسرائیل اوراستکباری طاقتوں کی اسرایل کی پشت پناہی پر شدید لفظوں میں مذمت کی۔اورساتھ ہی فلسطینی مجاہدین کے استقامت اور شجاعت کی سراہنا کی۔ عالمی یوم القدس کے حوالے سے زینبیہ وومن ویلفئیر سوسائٹی کے اہتمام زینبیہ چوک سے ریلی نکالی گئی جو فاطمہ چوک سے گذرتے ہوئے حسینی پارک میں داخل ہوئی ۔ریلی میں شامل خواتین عالمی استکبار کے خلاف اور غزہ کے مظلومین کے حمایت میں نعرے لگارہے تھے۔
ادھر ضلع کرگل کے سرحدی سب ڈیویژن دراس میں تمام ائمہ جمعہ کے اہتمام سے مشترکہ قدس ریلی نکالی گئی جس میں مختلف مسالک کے لوگوں نے شرکت کی ۔جلوس میں شامل لوگ غزہ کے مظلوم عوام کے حمایت اور بیت المقدس کی آزادی کو لیکر فلگ شگا ف نعرے لگارہے تھے۔ادھر سب ڈیویژن سانکو میں انجمن صاحب الزمان اور مرکز تبلیغات امام رضا کے اہتمام سے الگ الگ ریلی نکالی گئی جن میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔جلوس میں شامل لوگ امریکہ ،اسرائیل اوربرطانیہ کے خلاف جبکہ غزہ کے مظلوم فلسطین کے حق میں نعرے لگارہے تھے۔ادھر سورو میں انجمن صاحب الزمان اور انجمن انقلاب المہدی کے بینر تلے الگ الگ جلوس برآمد کیاگیا جن میں کثیر تعداد میں روزہ داروں نے شرکت کی
0 Comments