غاصب اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف اسرائیلی عوام كا شدید احتجاج

غزہ جنگ سے درست حکمت عملی سے نہ نمٹنے اور یرغمالوں کو آزاد کرانے میں عدم دلچسپی کے مد نظر غاصب اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف اسرائیلی عوام شدید احتجاج کرتے ہوئے سڑکو ں پر نکل آئے۔

مظاہرہ کے مسلسل چوتھے دن مظاہرین نے نیتن یاہو کو فرعون اور غدار جیسے القاب سے نوازا اور ان کے ستعفیٰ کا مطالبہ دہرایا۔ ہزاروں اسرائیلیوں نے مسلسل چوتھی رات ریلی نکالی او وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کی حکومت سے مستعفی ہو نے کا مطالبہ کیا۔ اور انہیں ’’غدار‘‘ قرار دیا۔

جنگ سے درست طریقے سے نہ نمٹنے کیلئے منگل کے احتجاج میں ہزاروں مشتعل اسرائیلی ملک کی پارلیمنٹ کے سامنے جمع ہوئے۔ یرغمال خاندانوں اور سابق وزیر اعظم ایہود بارک نے نیتن یاہو کو۷؍ اکتوبر کی ’’آفت‘‘ کا ذمہ دار ٹھہرایا اور انتخابات کا مطالبہ کیا۔

* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *

دوسری طرف فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے مقامی ذرائع نے جنین کے جنوب میں واقع قباطیہ میں فلسطینی مجاہدین اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہونے کی خبر دی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق فلسطینی مجاہدین نے صیہونی فوجیوں کے راستے میں کئي بم دھماکے کئے۔ دوسری جانب غاصب صیہونی حکومت نے اس علاقے میں اپنی امدادی فوج بھی روانہ کردی ہے۔ غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجی، روزانہ ہی غرب اردن کے علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنا رہے ہیں جہاں فلسطینی مجاہدین اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوتی ہیں اور غاصب فوجی فلسطینیوں کی ایک بڑی تعداد کو گرفتار کر لیتے ہیں۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>