انکم ٹیکس کے نوٹس سے پریشان کانگریس کو سپریم کورٹ سے ملی بڑی راحت اور دیگر خبریں

یکے بعد دیگرے انکم ٹیکس کے نوٹس سے پریشان کانگریس کو اس کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کے بعد بڑی راحت ملی ہے۔

عدالت میں سوالات کے گھیرے میں آنے کےبعد محکمہ انکم ٹیکس نے اپنے موقف کو تبدیل کر لیا ہے اور یقین دہانی کرائی ہے کہ ۲۴؍ جون تک یعنی عام انتخابات کے مکمل ہونے تک وہ کانگریس کے خلاف اس معاملے میں کوئی کارروائی نہیں کریگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں میں یکے بعد دیگرے کئی نوٹس بھیج کر انکم ٹیکس محکمہ نے کانگریس سے مجموعی طور پر ۳؍ ہزار ۵۶۷؍ کروڑ روپے کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ وہ پارٹی کے کھاتوں سے پہلے۱۳۵؍ کروڑ نکال چکا ہے۔ کانگریس نے سپریم کورٹ میں اسے بھی چیلنج کیا ہے۔

* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *

چین کی طرف سے ارونا چل پردیش میں جگہوں کے نام تبدیل کرنا منمانی اور احمقانہ

خبر رساں ادارے یواین آئی کے مطابق بھارت نے چین کی طرف سے ارونا چل پردیش میں جگہوں کے نام تبدیل کرنے کو منمانی اور احمقانہ حرکت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے یہ حقیقیت نہیں بدلے گی کہ ارونا چل پردیش ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے اورہمیشہ رہے گا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے چینی حکومت کے اس اقدام کے بارے میں میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا ۔واواضح رہے کہ چین نے ارونا چل پردیش کا نام “جھنگنان “رکھا ہے ور اس ریاست کو جنوبی تبت کا حصہ ہونے کا دعوی کرتاہے۔ کل اس نے ریاست میں 30مختلف مقامات کے نئے چینی ناموں کی چوتھی فہرست جاری کی ہے۔

وزیراعلیٰ اروند کیجریوال ۱۵ دن کی عدالتی تحویل میں، كیا تہاڑ جیل منتقل

وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو ۱۰؍ دن کی ای ڈی تحویل کے بعد پیر کو پی ایم ایل اےکورٹ نے ۱۵ ؍دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیاہے جس کے بعد انہیں تہاڑ جیل منتقل کردیاگیاہے۔

ان کی جیل منتقلی پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے ان کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے اسے ’’آمرانہ‘‘قراردیا اور امید ظاہر کی کہ عوام اس کا جواب دیں گے۔

بہرحال پیر کو عدالت میں شنوائی کے دوران جب ای ڈی نے دعویٰ کیا کہ پوچھ گچھ میں اروندکیجریوال نے اپنے ۲؍وزراء آتشی اور سوربھ بھاردواج کا نام لیا ہے تو یہ قیاس آرائی تیز ہوگئی ہے کہ کیا اگلا نمبر ان دونوں کا ہوسکتاہے؟

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>