بی جے پی كو اس مرتبہ ہر طرف سے منہ کی کھانی پڑے گی ۔ سماجوادی پارٹی

سماجوادی پارٹی نے بی جے پی کے دعوؤں کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ اسے ہر طرف منہ کی کھانی پڑے گی کیونکہ لوگ اس سے بری طرح تنگ آچکے ہیں۔

سماجوادی پارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری شیو پال سنگھ یادو نے دعویٰ کیا کہ ملک کے عوام بی جے پی کے کھوکھلے وعدوں سے عاجز آچکے ہیں، اسلئے وہ اس بار ’انڈیا‘ اتحاد کے حق میں ووٹنگ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس  مرتبہ  اترپردیش میں عوام کی پہلی پسند سماجوادی پارٹی اور کانگریس اتحاد ہے۔ ہولی کے موقع پر وہ سیفئی میں نامہ نگاروں سے گفتگو کر رہے تھے۔

* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *

انہوں نے کہا کہ ’’لوگ  بی جے پی سے پریشان  ہیں۔ مہنگائی، بے روزگاری اور بدعنوانی اپنے عروج پر ہے۔ بی جے پی کے وعدے جھوٹے اور کھوکھلے ہیں۔ اس بار لوگ سماجوادی پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کر رہے ہیں، ایسے میں ہم جیت کو یقینی بنائیں گے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’اگر ہم اتر پردیش میں جیت گئے تو بی جے پی کا صفایا ہو جائے گا۔‘‘ لوک سبھا انتخابات کیلئے پارٹی امیدواروں کے اعلان کے بارے میں شیو پال یادو نے کہا کہ بقیہ سیٹوں کے امیدواروں کا اعلان بھی بہت جلد کردیا جائے گا۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>