ہمارا پہلااور آخری مطالبہ گلگت بلتستان سے دہشت گردی کا خاتمہ ہے.کاظم میثم
ایجنسیز/گلگت بلتستان: اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن نے بائیکاٹ کردیا۔ اجلاس بائیکاٹ کے بعد اپوزیشن لیڈر کاظم میثم نے ممبر اسمبلی نواز خان ناجی کے ہمراہ اپوزیشن چیمبر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پہلااور آخری مطالبہ گلگت بلتستان سے دہشت گردی کا خاتمہ ہے۔
ہمارا مطالبہ ہے کہ دہشت گردوں کو سزائیں دی جائے اور ان کی ذیلی تنظیموں کو ختم کردیا جائے ۔اب ہم کسی چکرمیں نہیں آئیں گے ۔ہم گلگت بلتستان کے عوام کو جوابدہ ہیں ہمیں بتایا جائے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے کیا اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور آئندہ کیا اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
ہمیں یقین دلایا جائے کہ آئندہ گلگت بلتستان میں ایسا خونی واقعہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کے خلاف کھڑے تھے کھڑے ہیں اور رہیں گے۔ آج جس طرح دیامر کے عوام نے دہشت گردوں کے خلاف جس طریقے سے احتجاج کیا وہ قابل تعریف ہے اور میں چلاس کے عوام اور نوجوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا دہشت گردوں کی آڑ میں دیامر کے عوام کو تنگ نہ کیا جائے اور نہ ہم ایسا کرنے دینگے۔
* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *
اسمبلی اجلاس سے بائیکاٹ کے سوال پر نواز خان ناجی نے کہا اجلاس کا بائیکاٹ اس لئے کیا کہ ہماری خواتین سسک رہی ہیں اور ہمارے بچے مررہے ہیں اور یہ ہمیں ایک بار پھر گول دائرے میں پھینکنے کی کوشش کررہے ہیں اب چکرایا نہیں جائے گا اگر اب Uboatsکی بار چکرائیں گے تو سب چکرائیں گے۔
0 Comments