نتن یاہو
ہُوا ہے اب الٰہی فوج۔ بے قابو نتن یاہو
قسم اللہ کی نہ اب بچے گا تُو نتن یاہو
تُو کب تک گود میں امریکہ کے چھپ جاؤ گے ظالم
قریباً اُس کے بھی توڑیں گے ہم بازو نتن یاہو
کسی پر بس چلے تیرا تو تُو مغرور مت ہونا
خدائی فوج پر چلتا نہیں جادُو نتن یاہو
* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *
تم اپنے اسلحوں پر ناز کرتے پھر رہے ہو نا!
تمہارا ناک رگڑیں گے ہم ہی ہر سُو نتن یاہو
تمہاری ضد نے جب چھینی ہے سانس معصوم کلیوں کی
تیرے کردار پہ اب ہو رہا تُھو تُھو نتن یاہو
حماس،القدس،حذب اللہ، میرا رہبر ہے جب زندہٰ
تُو اُن کے سامنے کیا ہے؟ بس اک بُدّھو نتن یاہو
ابھی بھی وقت ہے اوقات میں رہ لے۔۔۔نہ تو ظالم
تمہیں لے ڈوبے گا تیرا یہی بد خُو نتن یاہو
شہیدوں کے لہوُ سے انقلاب آئے گا دنیا میں
تُمہیں ہونا ہے رُسوا اب تو کُو بہ کُو نتن یاہُو
فلسطینی شہیدوں نے شجآعت یہ بتا دی ہے
کہ ٹرمپ کچرا ہے تو پھیلی ہوئی بد بُو نتن یاہو
–سجاد علی شجاعت–
1 Comments
Leave a Reply
Jo aag se khelay ga, jal Jaye gaa…