غیر قانونی بجلی کنکشنز پر گرفتاریوں کا حکم
ایجنسیز/گلگت بلتستان// صوبائی وزیر داخلہ شمس الحق لون نے گلگت بلتستان میں بجلی کے غیر قانونی کنکشنز اور بجلی بلوں کی عدم ادائیگی کے حوالے سے اپنے ایک پیغام میں واضح کیا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف قانونی کاروای شروع ہوچکا ہے۔
گلگت بلتستان میں جو بھی صارف بجلی کا بل ادا نہیں کرے گا ان سب کے خلاف قانونی کاروای کریں گے۔40 کے قریب بجلی چوروں اور غیر قانونی کنکشنز میں ملوث عناصر کے خلاف مختلف تھانوں میں درخواستیں دی جاچکی ہیں ۔ اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے عوام سے خطے میں لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے حکومت کے ساتھ تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کا بل ادا کرنا ایک قومی فریضہ ہے۔اس میں کوئی کوتاہی نہ برتیں۔
* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *
صوبائی وزیر داخلہ شمس الحق لون نے کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں بجلی کے شعبے میں اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ حکومت گلگت بلتستان میں توانائی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈویلپمنٹ کیپٹن (ر) مشتاق احمد کی زیر صدارت بجلی چوری کی روک تھام اور واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری برقیات سجاد حیدر، کمشنر گلگت ڈویژن کمال الدین قمر، ڈی آئی جی گلگت رینج مرزا حسن، ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم حمزہ سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں گلگت ڈویژن میں بجلی کے غیر قانونی کنکشنز کے خاتمے اور بجلی چوری اور نادہندگان کے خلاف قانونی کارروائی کے حوالے سے تفصیلی طور پر بریف کیا گیا۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈویلپمنٹ نے بجلی واجبات کی وصولی کو مزید بہتر بنانے اور بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ موسم سرما میں دریاوں اور نالوں میں پانی کے کمی کے سبب بجلی کی پیداوار میں کمی کے سبب متوقع بجلی بحران میں لوڈ شیڈنگ میں کمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بجلی چوری کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے اور بلوں کی ریکوری، بجلی چوری اور بغیر قانونی کنکشنز اور بھاری برقی آلات کے استعمال اور خرید و فروخت کے حوالے سے حکومتی ہدایات پر سختی سے عملدرا?مد یقینی بنایا جائے۔
0 Comments