ضلع کرگل میں رسول اكرم حضرت محمد مصطفیٰ کی وفات کی مناسبت پر جلوس عزا

وی ایل نیوز // آج15 ستمبر 2023ء بمطابق ۸۲ صفر۵۴۴۱ ھ کو دنیائے اسلام کے ساتھ ساتھ ضلع کرگل میں بھی رسول گرامی اسلام ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفیٰ کی وفات اور ان کے نواسے امام حسن مجتبیٰؑ کی شہادت مذہبی عقیدہ و احترام کے ساتھ منایا گیا۔

اس سلسلہ میں بڑی اجتماعات مصلےٰ امام منجی گنڈ, جامع مسجد کرگل اور ذینبیہ ہال کرگل میں ہوئی۔ جامع مسجد کرگل سے امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے پرچم تلے دوپہر ۲ بجے جلوس عزادار برآمد کی گئی۔ جس میں ہزاروں عاشقان نبوت و امامت نے شرکت کی۔

عزاداراں رسول اسلام اپنے ہاتھوں میں سیاہ پرچم لئے ہوئے محو غم پر نم آنکھوں کے ساتھ نوحہ خوانی و سینہ زنی کررہے تھے۔ عزاداروں کے ساتھ علماءکرام کی بڑی تعدا د بھی شریک تھے۔

* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *

جلوس کرگل کے شاہراہوں سے گزرتے ہوئے لالچوک پہونچا جہاں پر عزاداروں نے امریکہ، اسرائیل اور برطانیہ جیسے استکباروں کے خلاف اور یمنی اور فلسطینی عوام کے حق میں فلگ شگاف نعرے بلند کرنے کے علاوہ ولایت فقیہ سے اظہار عقیدت کے نعرے بلند کئے۔

جلوس مرکزی بازار اورخمینی چوک سے گزرتے ہوئے حسینی پارک پہونچے جہاںپر وائس چیرمین امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل حجة الاسلامی شیخ بشیر شاکرنے عزاداروں سے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں حضور اکرم کے اخلاق حسنہ پر روشنی ڈالتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ ان کی سیرت اسوہ حسنہ خود ذات الٰہی نے قرار دیا ہے ۔ اور انکی ذات کو تمام عالمین کے لئے ایک رول ماڈل قرار دیا ہے ہمیں چاہئے کہ ان پر عمل کرنے کی پرزور کوشش کریں۔

حجتہ الاسلام سید محمد امبہ نے اس موقع پر اپنے مخصوص انداز میں مصیبت سانحہ ؑظیم پر امام زمانہ، اہلبیت اطہار اور عالم اسلام کو تعزیت و تحنیت پیش کئے۔ اس موقع پر حجتہ الاسلام شیخ ابراہیم کریمی نے زیارت خاتم الانبیا کی اجتماعی تلاوت کی اقتدا کی۔

آخر میں شیخ بشیر شاکر نے جلوس میں شرکت کرنے والے عزاداروں، منتظمین، بسیج امام کے جوانوں، میڈیاوالے، انتظامیہ عملے اور علماءکا شکریہ ادا کیا۔ بسیج امام کے طرف سے اجتماعی نعرہ اور دعاخیر کے ساتھ مجلس اختتام پذیر ہوا۔

اس روز کے مناسبت سے زینبیہ کے اہتمام سے بھی خواتین کے لئے بھی زینبیہ کمپلکس حیدریہ کالونی میں خواتین کے لئے خصوصی مجلس برگذار ہوئی جس میں ہزاروں خواتین نے شرکت کی اور نماز ظہرین باجماعت ادا کیں۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>