کے ڈی اے اور اپیکس قائدین کا مشترکہ پریس کانفرنس

سیاسی قائدین نے اجلاس میں نئی حکمت عملی پر کیاتبادلہ خیال


وی ایل نیوزسرویس//کرگل ڈیموکریٹک الائنس اور ایپکس لیہ کے لیڈران کا ایک مشترکہ اجلاس آشانہ ریزاٹ کرگل میں منعقد ہوا ۔جس میں ضلع لیہ اور کرگل کے اعلی سیاسی نمایندوں نے شرکت کی۔

* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *


تفصیلات کے مطابق سال 2019میں حکومت ہند کی جانب سے ملک کی پارلیمنٹ میں ریاستی تنظیم نو بل پاس کر کے سابقہ ریاست جموں وکشمیر کو دوالگ الگ یونین ٹیر ٹریز میں منقسم کرکے لداخ کو یوٹی کادرجہ دینے کے کچھ وقفے کے بعد لداخی عوام مرکز ی حکومت سے چا رمطالبات حل کرنے کے لئے مسلسل مطالبہ کررہے ہیں ۔

اس حوالے سے کل بدھ کے روزکے ڈی اے کرگل اوراپیکس لیہہ کے مابین آشانہ ریزاٹ کے بند کمرے میں دوگھنٹہ طویل میٹنگ ہوا ۔میٹنگ کے بعد دونوں اضلاع کے نمایندوں نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کاانعقاد کرکے میٹنگ سے متعلق اہم نکات پر ذرائع ابلاغ کے ساتھ گفتگو کی۔اس دوران سابقہ ممبر پارلیمنٹ لداخ تھوپستن چھیوانگ ،سابقہ ممبر قانون ساز اسمبلی کرگل الحاج اصغر علی کربلائی اور سابقہ ریاستی وزیر قمبر علی آخوند نے پریس کانفرنس کے دوران چارنکاتی مطالبات دہرائے جن میں لداخ کو مکمل ریاست کا درجہ دینے ،لیہ اور کرگل اضلاع میں الگ الگ لوک سبھا نشست منظور کرنے ،آئین ہند کے چھٹے شیڈول کے تحت روزگار ،زمین اور دیگر تحفظات فراہم کرنے اور روزگار کے بھرتی کے لئے ریکروٹمنٹ بورڈ سروس سلیکشن بورڈ تشکیل دینے جس میں لداخی رہائشی سند کو لازمی قرار دینے کی مطالبات کو دہرایا ۔

پریس کانفرنس کے دوران مذکورہ لیڈران نے مزید بتایا کہ عوامی مسائل کے حل کے لئے اپیکس باڈی لیہ اورکرگل ڈیموکریٹک الائنس نے غیر مشروط طور پر مرکزی وزیر داخلہ اور مرکزی حکومت کے ساتھ بات چیت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

اس دوران لیہ کے ایک سماجی رکن سونم وانگچوک کی جانب سے لداخ کو آئین ہند کے چھٹے شیڈول میں شامل کرکے یہاں کے لوگوں کو تحفظات فراہم کرنے کے مطالبہ کو لیکر دس دن کے لئے بطور احتجاج بھوک ہڑتال کی مکمل حمایت کرنے کا بھی اعلان کردیا ہے ۔

ساتھ ہی انہوں نے لداخ یونیورسٹی کی جانب سے یونیورسٹی میں مختلف عہدوں کی خالی پڑی اسامیوں کو بھرتی کرتے وقت لداخی رہایشی سند کو لازمی قرار دینے کامطالبہ کیا ہے ۔تاکہ لداخ یونیورسٹی میں روزگار کے مواقع یہاں کی اعلی تعلیم یافتہ بے روزگار وں کو فراہم کئے جاسکیں۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>