مرحوم آقائے شیخ ہادی فیانگ لیہ کو خراج عقیدت
مجلس ترحیم فاتحہ خوانی کے اختتامی تقریب پر علماءکا خطاب
وی ایل نیوز ڈیسک// ضلع لیہ کے گاﺅں فیانگ سے تعلق رکھنے والے معروف و بذرگ عالم دین حجتہ اسلام والمسلین آقائے شیخ ہادی کے رحلت کی مناسبت پر مرحوم کے آبائی گاﺅں فیانگ لیہ امام بارگاہ میں مجلس ترحیم و فاتحہ خوانی رکھاگیا تھا جومسلسل کئی روز تک جاری رہا۔
مجلس ترحیم وفاتحہ کا اختتام بروز اتوار عمل میںلایاگیا۔ اس اختتامی تقریب میں انجمن امامیہ لیہ اور انجمن علماءلیہ کے علاوہ لیہ ضلع کے مختلف مذہبی تنظیموں کے زعماءاور بڑی تعداد میں مومنین نے شرکت کی ۔
* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *
اختتامی مجلس ترحیم وفاتحہ خوانی کے تقریب میں ضلع کرگل کے معروف دینی سماجی تنظیم امام خمینی میموریل ٹرسٹ کو بھی مدعو کیاگیا۔ اس مجلس ترحیم میں چیئر مین امام خمینی میموریل ٹرسٹ حجتہ اسلام والمسلین شیخ صادق رجائی، حجتہ الاسلام آغاسید کاظم صابری، شیخ حسنین رضوانی، شیخ مھمد انصاری، اور شیخ ذاكر حیدری نے شرکت کی۔
اس دوران علماءومقریرین نے مرحوم شیخ ہادی کے رحلت کو ایک بہت بڑا نقصان قراردیا۔مقریرین نے مرحوم کے دینی و سماجی خدمات کو اجاگرکیا اور انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کی۔
یادرہے حجتہ الاسلام والمسلمین شیخ ہادی دو ہفتہ قبل رحلت کرگئے جنہیں ان کے آبائی گاﺅں کے قبرستان میں سپر خاک کیاگیا۔ ان کے رحلت کے موقع پر لیہ ضلع کے علاوہ کرگل ضلع کے سبھی مذہبی انجمنوں اور شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کیاگیا اوران کے درجات کی بلندی کے لئے دعاکی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیاتھا۔
0 Comments