چیر مین امام خمینی میموریل ٹرسٹ کا باقریہ کو پیغام تہنیت

کرگل /20جنوری/مجھے یہ جان کر بے حد خوشی ہوئی کہ باقریہ ہیلتھ کیئر اینڈ ریسرچ سنٹر،  شعبہ صحت امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کویو ٹی لداخ
  کے طرف سے ریاستی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ اور  ان کی سماج کی بے لوث عوامی خدمت کو  تسلیم کرتے ہوے  انہیں نجی سیکٹر کی  ایک ممتاز طبی تنظیم کے حیثیت سے اس اعزاز سے نوزا  گیا  ہے۔

اس کے بانی شیخ محمد حسین ذاکری نے باقریہ ہیلتھ کیئر اینڈ ریسرچ سنٹر، کرگل کا قیام پندرہ سال قبل تمام ضرورت مندوں کو بغیر کسی امتیاز کے صحت کی خدمات فراہم کرنے کی ایک خواب کو لے کر کیا تھا۔ اس کے بعد سے اس رضاکارانہ تنظیم نے صحت کے شعبے میں دور رس کارناموں کو انجام  دے کرزبردست عوامی حمایت اور اعتماد حاصل کیا ہے۔ آج  اس اادارے کی معاشرے کے لیے اہم خدمات  پر مبنی سرگرمیوں کے ایک طول فہرست ہے، چاہے  ان کے  ہفتہ وار OPD ہو ، لیبارٹری سروس ہو یا  دیگر علاج کی خدمات۔ اس کے علاوہ آؤٹ ریچ پیری فیرل کیمپ، سپر اسپیشلٹی کیمپ، ضرورت مند مریضوں کی مالی مدد، ایمبولینس سروس، پورے ضلع میں بحالی کے کیمپ۔ آڈیو میٹری، ہیئرنگ ایڈز، مصنوعی اعضاء اور آنکھوں کی دیکھ بھال، دانتوں کی صحت کی دیکھ بھال اور سکول ہیلتھ پروگرام  جیسے عوامی خدمات قابل ذکر ہیں۔

باقریہ ہیلتھ کیئر اینڈ ریسرچ سنٹر کرگل نے  19COVID وبائی امراض کے دوران ، فرنٹ لائن  ورکرس کے حصے کے طور پر  مثالی کام انجام دئے اور اس قابل قدر انسانی خدمات کے لئے عوامی اداروں سے انعامات  بھی حاصل کیے۔

ایک اور  غیر معمولی  قدم جو اس  شعبے نے اٹھائے وہ اس کا حال ہی میں مکمل ہونے والا میگا پروجیکٹ مشن ہیپاٹائٹس-بی فری کرگل ہے جس نے اس کی  عوامی وقار میں مزید اضافہ کیا ہے۔  انکی  صحت عامہ کے تئیں  اسی  جزبے کو سراہتے ہوے کرگل انتظامیہ اور  لداخ پہاڑی ترقیاتی کونسل کرگل  نے باقریہ ہیلتھ کیئر اینڈ ریسرچ سنٹر کرگل کو UT لداخ  کے٠ سٹیٹ ایوارڈ کے لئے سفارش کیا جو ایک خیراتی تنظیم کے طور پر صحت کے شعبے میں پہلا UT اسٹیٹ ایوارڈ ہے۔

اس موقع پر میں ادارہ امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کی جانب سے، میں باقریہ ہیلتھ کیئر اینڈ ریسرچ سنٹر کرگل کے  صدور، مجلس عاملہ ،ڈاکٹروں، پیرامیڈیکس، رضاکاروں اور کارکنوں کو مبارکباد  پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے ان کے مستقبل میں کامیابی کے لیے دعا گو ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ  اس ایوارڈ کے ملنے سے آپ کی عوامی خدمت کے حوصلے اور بلند ہونگے اور  عوام کی اعتماد  میں مذید اضافےکا باعث ہوگا۔ وما توفیق الیٰ با اللہ ۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>