کل نماز ظہرین کے بعد احتجاج کا اعلان: کرگل ڈیموکریٹک الائنس کا پریس کانفرنس
کرگل 1نومبر/کرگل ڈیموکریٹک الائنس نے آج ہای لینڈ ہوٹل کرگل میں ایک پریس کانفرنس کی جس میں کے ڈی اے کے سبھی اراکین نے شرکت کی۔
اس دوران کے ڈی اے کے کو چیرمین اصغر علی کربلائی اورقمرعلی آخوند نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے کہا کہ کل بعد نماز ظہرین کرگل شہر میں احتجاجی جلوس برآمد کیا جائے گا ۔
جلوس اسلامیہ سکول َاورجامع مسجد سے نکالا جائے گا جو بعد میں ایک ہوکر جلوس کی شکل میں کرگل شہر کے لال چوک میں جمع ہو گا۔ جس دوران مقررین لداخ کے اہم مسائل پر خطاب کریں گے۔
* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *
اسی طرح لیہ میں بھی اپیکس باڈی کے بینر تلے ان ہی مسائل کو لیکر احتجاج کیا جائے گا۔ کربلائی نے کرگل اور لیہ کے عوام سے ان احتجاجی جلوسوں میں شرکت کرنے کی پرزور اپیل کی۔
یاد رہے چند روز قبل اپیکس باڈی لیہ اور کے ڈی اے کرگل نے لیہ میں ایک میٹنگ کی تھی جس دوران لداخ کے اہم مسائل ومطالبات کو لیکر مسلسل احتجاج کرنے پر اتفاق ہوا۔ ان چار ایجنڈے میں لداخ کوسٹیٹ ھوڈ، 6thشیڈول، الگ ایم پی، راجیہ سبھا میں نمایندگی اور بے روزگاری کے مسائل شامل ہیں۔
0 Comments