أئی کے ایم ٹی کرگل اور اسلامیہ سکول کے زعماکادورہ دراس

أگ سے متاثرہ مسجدکے مسئولین سے کی ملاقات

وی او ایل/امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل اورجمعیت العلماء اثناعشریہ کرگل کے زعماء نے  سرحدی سب ڈیویژن دراس کا دورہ کرکے اگ سے متاثر  مسجدکاجائزہ لیا اورمسجدکے مسئولین سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق  امام خمینی  میموریل  ٹرسٹ کرگل کے وائس چیئرمن  شیخ بشیرشاکرکے قیادت میں ایک ٹیم نے  وائس چیئرمین بسیج روحانیون شیخ محمدحسین رجائی۔امام جماعت شیخ خادم صادقی اورسیدعلی شہبازی کے ہمراہ  دراس سب ڈیویژن ہیڈکوارٹرکادورہ کیا جہاں گذشتہ رات اگ کے نتیجے مسجدحنفیہ کوشدیدنقصان پہنچا تھا۔

* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *

اس دوران انہوں نے  حنفیہ  مسجد کے ذمہ داروں اور دراس کے عوام سے ملاقات کی اور اس اگ کی  واردادمیں مسجدکو پہنچے نقصان پررنج وغم کااظہار کیا۔ اس موقع پرائی کے ایم ٹی کے نمایندوں نے مسجد کے مسئولین کو ہرسطح پرتعاون کابھی یقین دلایا ۔

ذرائع کے مطابق جمعیت العلمااثناعشریہ کی ایک ٹیم جنرل سکریٹری شیخ ابراہیم خلیلی کی قیادت میں  دراس کے متاثرہ مسجدکادورہ کیااورمسجدکے مسئولین سے ملاقات کرکے انہیں تسلی وتشفی دی۔اورانہیں ہرممکن مددوتعاون کایقین دلایا۔ٹیم کے ہمراہ سماجی کارکن وصحافی سجادکرگلی بھی موجودتھے۔

اس دوران دراس کے لوگوں نے دراس سب ڈیویژن میں  فائیر اینڈامرجنسی یونٹ قایم کرنے کامطلبہ کیااور اس سلسلہ میں ائی کے ایم ٹی کے ذمہ داروں  سے تعاون اور ان کے اس اہم مطالبے کوبھرپوراندازمیں اٹھانے کا مطالبہ کیا۔ساتھ انہوں نے ادارہ  امام خمینی  میموریل ٹرسٹ اور اسلامیہ سکول کی طرف سے اس موقع پرتسلی و حوصلہ دینے پر انکاشکریہ اداکیا۔

یادرہے گزشتہ شام مسجدحنفیہ دراس کے دوسری منزل میں  اچانک اگ نمودار ہوئی اوردیکھتے ہی دیکھتے  پوری عمارت اگ کی لپیٹ میں اگئی تھی۔مقامی لوگوں کے مطابق اس دوران اگرچہ فائیر اینڈ ایمرجنسی کی آگ بجھانے والی گاڑی نہ پہنچنے پر مقامی لوگوں نے بلا تفریق مسلک بھڑکتےہوے خطرناک شعلوں پرقابوپایا اس وجہ سے مسجد کا نچلاطبقہ اگ کے سے محفوظ رہا.

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>