نگران کونسل آی کے ایم ٹی نے زینبیہ کے مجلس عاملہ کے انتخابات کاکیااعلان

وی ایل نیوز ڈیسک// 11اکتوبر//
چیرمین نگران کونسل امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل نے زینبیہ وومن ویلفیئر سوسائٹی کرگل کے مجلس عاملہ کی انتخابات کے سلسلے میں امید واروں کی فہرست جاری کی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صدر، نائب صدر، جنرل سیکرٹری، جوائنٹ سیکرٹری، چیف آرگنائزر اور کیشیئر کے عہدوں کے لیے 15 اکتوبر کو زینبیہ ہال حیدری محلہ میں انتخاب ہوگا۔

نگران کونسل کی جانب سے جاری نوٹفکیشن کے مطابق مختلف نشستوں کے لیے  امیدواروں کی فہرست یوں ہیں۔ صدر کے لئےحاجیہ بانو ناصری، حاجیہ طاہرہ ذاکری، اور حاجیہ زہرہ مہدی، نائب صدر کے لیے حاجیہ حکیمہ احسانی، حاجیہ فاطمہ صابری، اور حاجیہ زہرہ یوسفی، جنرل سیکرٹری کے لئےچوچو کلثوم لنکور، امینہ  ہرداس، اور حاجیہ اختر أصفی ۔ جوائنٹ سیکریٹری کے لیے حاجیہ فاطمہ عرفانی، حاجیہ صدیقہ عزیزی، اور حاجیہ نرگس منجی گونڈ،چیف آرگنائزر کےلیے حاجیہ بتول رجای، نرگس بانو گوما کرگل، اور حاجیہ سکینہ برو ، جبکہ سکینہ باغ خمینی، چوچو کلثوم سلموں اور مریم أخون چانچک۔  کیشئر کے نشست کے لئے قسمت آزمائی کریں گے۔

* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *

ووٹنگ کے عمل کو احسن طریقے سے منعقد کرنے کے لیے گارڈین کونسل نے ریٹرننگ آفیسر اور دیگر عہدیداروں پر مشتمل ایک انتخابی کمیٹی بھی تشکیل دیا ہے۔

ووٹوں کی گنتی اور نتائج کا اعلان 16 اکتوبر کو ہوگا اور حلف برداری کی تقریب 18 اکتوبر کو ہوگی۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>