اولڈنگ کھرمنگ میں غیر ضروری رسم ورواج کا خاتمہ
شادیوںکے تقریبات میں دو سے زیادہ سالن کی قسمیں استعمال کرنے پر پابندی علامہ شیخ جعفر علی دانش
7اکتوبر//وی ایل نیوزڈیسک//
بلتستان کے کھرمنگ ضلع کے اولڈینگ علاقہ میں شادی بیاہ کے تقریبات میں غیر ضروری رسومات پر مکمل پابندی عائد کردی ہے ۔اس تناظر میں آج اولڈینگ کھرمنگ میں جمعہ خطبہ کے دوران علامہ شیخ علی دانش نے نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے اس معاہدہ نامہ پر عمل درآمد کرنے پر زوردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلتستان کے کھرمنگ ضلع کے اولڈینگ علاقہ میں جمعہ خطبہ کے دوران شیخ جعفر علی دانش نے شادی بیاہ کے موقع پر غیر ضروری رسومات پر مکمل پابندی لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان رسومات کے خاتمے سے سماج کے سبھی طبقے آسانی سے شادی بیان انجام دے سکیں گے۔
* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *
شیخ موصوف نے کہا کہ اس سلسلے میں پہلے ہی ایک معاہدہ نامہ تشکیل دیا ہے جس پر علاقے کے سبھی ذمہ داروں نے دستخط کی ہے ۔لہذا اس معاہدہ پر عمل درآمد اور پاسداری کرنا سبھی ذمہ داروں کا فرض ہے ۔اس موقع پر شیخ موصو ف نے ان تمام نکات کو پڑھ کرسنا یا جن پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔موصوف نے پیغمبر اسلام کے ارشاد کے روشنی میں حدیث کے حوالے سے کہا کہ شادی کے موقع پر ایک ولیمہ دینا حق ہے اور دوسرا ولیمہ دینا بہتر ہے لیکن دوسے زیادہ ولیمہ یعنی تین روز تک شادی کے تقریبات کو جاری رکھنا ریاکاری اور شہر ت طلبی ہے ۔لہذا ولیمہ زیادہ سے زیادہ دو دن پر ختم کرے۔
علامہ شیخ جعفرعلی دانش نے اولڈینگ کمیٹی کی جانب سے مرتب کئے گئے اصلاحات کے تمام نکات اور شق پڑھ کر سنائے اورلوگوں پر زوردیا کہ ان پر عمل درآمد کرنا شرعا وقانونا لازم ہے۔اور مذکورہ اصلاحات میں درج شدہ نکات کے علاوہ اپنی مرضی سے رسم انجام دینے کی صورت میں جرمانہ عائد کیاجائے گا۔
1 Comments
Leave a Reply
Asalamualiakum ya ahl Islam. Yo yantas gasha biat. Naie Kargil la sang youl chik khayek gien yo bian yot, Khudas Qabool biashik. Allah hafiz.