76ویں یوم آزادی کے موقع پر ضؒلع بھر میں تقاریب کا اہتمام

کھری سلطان چو سپورٹس اسٹیڈیم میں سی ای سی نے ترنگا لہرایا

ایس ایچ رضوی//ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ ساتھ یوٹی لداخ کے کرگل ضلع میں 76ویں یوم آزادی کی تقریب نہایت ہی جوش وخروش اور جزبہ حب الوطنی کے ساتھ منائی گئی۔

سب سے بڑی تقریب کھری سلطان چو سپورٹس سٹیڈیم بیامہ تھنگ میں منعقد ہوئی جہاں لداخ خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کرگل کے چیئر مین وچیف ایگزیکیٹو کاونسلر فیروزاحمد خان نے قومی پرچم لہرایا اور پریڈ پر سلامی لی۔

* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *

مارچ پاسٹ میں لداخ پولیس ،این سی سی ،مختلف سرکاری ونجی سکولوں کے چاق وچوبند دستوں نے حصہ لیا۔اس موقع پر ایک بھاری عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکیٹو کاونسلر نے لوگوں کو 76ویں جشن آزادی کی مبارک باد پیش کی ۔انہوں نے ملک کو انگریزوں کی غلامی سے آزا د کرانے میں کڑی جدوجہد کا مظاہرہ کرنے والے رہنماﺅں اور شہیددوں کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے ملک کی سلامتی اور عظمت کی خاطر خدمات انجام دینے والے فوجی جوانوں اور سکیورٹی دستوں کی بھی سراہنا کرتے ہوئے انہیں سلام پیش کیا۔موجودہ ہل کونسل کی حصولیابیوں اور ضلع میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہل کونسل کا ہمیشہ سے یہی عزم رہاہے کہ ضلع کرگل کی تعمیر وترقی کا عمل زیادہ سے زیادہ موثر اور مفید ہو۔انہوں نے کہا کہ ہرایک شعبہ کو مزید مستحکم کرنے کی غرض سے کئی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور کونسل کی پوری کوشش ہے کہ ضلع کرگل کے عوام الناس کو اپنے حقوق پہنچانے میں کوئی کوتاہی نہ ہو۔

تقریب کے دورن مختلف سرکاری محکموں سے وابستہ افراد اور دیگر لوگوں میں ان کے شاندار کارکردگی پر انعامات تقسیم کی ۔ساتھ ہی دسویں اور بارھویں جماعت میں امتیازی پوزیشن حاصل کرنے والے طلباہ کو انعامات سے نوازے۔اسی طرح پریڈ میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے پولیس او ر سکولی دستوں میں انعامات تقسیم کی۔

جشن آزادی کے مناسبت پر ہل کاونسل سکریٹریٹ میں ایگزیکیٹو کاونسلر محسن علی نے پرچم کشائی کی ۔ یوم آزادی کے مناسبت پر ضلع کے جن دیگر مقامات پر تقریبات کا اہتمام کیاگیا ان میں سب ڈیویژن سانکو ،سب ڈیویژن شکر چکتن ،سب ڈیویژن دراس ،تحصیل شرگول اور تحصیل تے سورو کے علاوہ سب ڈیویژن زنسکار کے نام قابل ذکر ہیں ۔جہاں متعلقہ ایس ڈی ایم اور تحصیلداروں نے پرچم کشائی ۔

ادھر کرگل شہر میں یوم آزادی کے مناسبت پر امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل ،حوزہ علمیہ اثناعشریہ کرگل اور پوسٹ آفس کرگل میں قومی پرچم لہرایا ۔اسی طرح مختلف سرکاری وغیر سرکاری سکولوں کے ساتھ سرکاری اداروں میں بھی جشن آزادی کی مناسبت پر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس دوران قومی پرچم لہرایا ۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>