جے ڈی انفارمیشن لداخ کی صدارت میں صحافیوں کا اجلا س
صحافیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجائے گا۔امتیاز کاچو
ایس ایچ رضوی//جوائنٹ ڈائیریکٹر انفارمیشن یوٹی لداخ کے اہتمام سے آج ہل کاونسل سکریٹریٹ کانفرنس ہال میں ایک تعارفی میٹنگ منعقد ہوا۔ میٹنگ کی صدارت جوائنٹ ڈائیریکٹر انفار میشن یوٹی لداخ امتیاز کاچونے کی جس میں اسسٹنٹ ڈائیریکٹر انفارمیشن پدمہ انگمو کے علاوہ میڈیا سے وابستہ مختلف اداروںکے نمایندوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر موجودصحافیوں نے جوائنٹ ڈائیریکٹر یوٹی لداخ کی جانب سے تعارفی میٹنگ منعقد کرکے صحافیوں کی خدمات کو اہمیت دیتے ہوئے ان کے مسائل ومشکلات او ر چیلنجوں کو سننے کا موقع دینے پر ان کاشکریہ اداکیا۔
* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *
اس دوران صدر پریس کلب کرگل حسین ابن خالو نے جرنلسٹ ویلفیئر سکیم خاص کر ریزیڈنشل کوارٹر ،مالی معاونت اسکیم،میڈیکل ا سکیم،سکالر شپ اسکیم وغیرہ کے علاوہ پرنٹ میڈیا کو درپیش مسائل ومشکلات سے آگاہ کیا۔
اس دوران دیگر صحافیوں نے بھی ملکی سطح پر جو مراعات اور سہولیات صحافیوں کو دیاجارہاہے کو کم سے کم یہاں کے صحافیوں کو بھی اس قسم کے مراعات دینے کا مطالبہ کیا۔ساتھ ہی انہوں نے آیندہ بھی اس قسم کے اجلاس کو جاری رکھنے کا بھی مطالبہ کیا۔اس موقع غلام محمد نوری نے پر پاور پوائنٹ پرزنٹیشن کے زریعے جرنلسٹ ویلفیئر سکیم کا خاکہ بھی پیش کیاگیا ۔
اس موقع پر جوانٹ ڈائیریکٹر انفارمیشن امتیاز کاچو نے صحافیوں کے مسائل کوغور سے سننے کے بعد یقین دلایا کہ صحافیوں کو درپیش چلینجوں کو حت الامکان ازالہ کیاجائے گا۔ اس کے علاوہ امتیاز کاچو نے صحافیوں کے لئے ایک مناسب ویلفیئر اسکیم روبہ عمل لانے کا بھی یقین دلایا تاکہ لداخ یوٹی میں صحافتی میدان میں اپنے فرائض انجام دے رہے صحافیوں کوملک کے دیگر حصوں کی طرز پر مراعات اور سہولیات میسر ہو۔
اس دورن اسسٹنٹ دائیریکٹر انفارمیشن پدمہ انگمو نے میڈیا کے کردار کو سراہا اور ان کے مطالبات کو مرحلہ وار طریقے سے حل کرنے کی یقین دہانی کی۔
اجلاس میں جن صحافیوں اور نمایندوں نے شرکت کی ان میں حسین خالوں JK24نیوز ،غلام نبی ضیانیوز18،غلام محمد نور ی بیورچیف گلستان نیوز،محمد اسحاق رپورٹر گلستان نیوز،محمد عبداللہ ایڈیٹر آل انڈیا ریڈیوکرگل ،منصور حسین نمایندہ دوردرشن لیہ ،فیروز خان ساحل زی نیوز ،بشارت لداخی روزنامہ ایگزلیشر،محمد موسیٰ لداخ ابتک،ناصرزیدی ایس ٹی وی لداخ ،ابراہیم فردوس رنگیول نمایندہ ،علی وزیری ایڈیٹر گریٹر لداخ کے علاوہ مرتضیٰ فاضلی انفارمیشن کرگل ،منصور حسین انفارمیشن کرگل اور محمد حسین انفارمیشن کرگل کے نام قابل ذکر ہیں۔
0 Comments