ایس ایس سی امتحان سے متعلق طلباءیونین کرگل کا احتجاج
تمام امیدواروں کو امتحان میں بیٹھنے کا موقع دیں ورنہ اقدامات اٹھانے پر مجبور ہیں،سموک کا یوٹی انتظامیہ سے اپیل
وی ایل نیوزڈیسک//
جہاں ایک طرف سٹاف سلیکشن کمیشن خطہ لداخ میں مختلف محکمہ جات میں بھرتی کے لئے یکم اگست سے تحریری امتحان منعقد کرنے کی تیاروں میں ہے ۔ وہیں دوسری جانب یوٹی لداخ کے تعلیم یافتہ جوانوں کا الزام ہے کہ ایس ایس سی محکمہ 10ہزر امیدواروں کے فارم کو بغیر اطلاع کے مسترد کردیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آج سٹیوڈنٹ ایجوکیشنل مومنٹ کرگل (سموک) نے انقلاب منزل کرگل میں جمع ہوکر احتجاج کیا اور ایس ایس سی و یوٹی انتظامیہ سے we want justiceکے نعرے لگائے گئے اوربعد میں انہوں نے ذرائع ابلاغ سے خطاب کیا ۔انہوں نے کہا کہ لداخ کو یوٹی کا درجہ ملنے کے تین سال سے زائد عرصے کے بعد بمشکل اس سال سرکاری محکموں میں بھرتی کا عمل شروع کیاتھا اور امیدواروں نے اس کے لئے فارم بھر کر تیاری کی تھی لیکن سٹاف سلیکشن کمیشن نے تقریبا دس ہزار سے زائدامید واروں کے فارم کو مسترد کرکے مایوسی میں مبتلا کردیا۔
* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *
طلباءیونین نے اس موقع پر ہل کاونسل کرگل اور ہل کاونسل لیہ کا اس اہم مسئلے کو لیکر ردعمل کااظہارکرنے پر انکا شکریہ اداکیا اور انہوں نے دونوں کاونسلوں سے مطالبہ کیا کہ اس مسئلے کو فوری طور حل کرنے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کارلائیں۔
ساتھ ہی طلباءیونین نے سٹاف سلیکشن کمیشن سے بھی مطالبہ کیا کہ فوری طوریعنی ایک دن کے اندراندر ایس ایس سی کے پورٹل ونڈو کو کم سے کم ایک دن کے لئے کھولاجائے تاکہ امیدوار غلطیوں کی تصحیح کرسکے،اور اگر پورٹل لنک کو اوپن نہ کرسکتی ہے تو ان تمام امیدواروںکو جن کے فارم مسترد کردیا ہے امتحانات میں حصہ لینے کا مواقع فراہم کریں اور سلیکشن ہونے کی صورت میں ڈاکومنٹس کی چھان بین کرے۔انہوں نے الزام لگایاکہ جس وقت ایس ایس سی نے تصحیح کے خاطر پورٹل کے ونڈو کو دوبارہ کھولا تھا اس وقت ان غلطیوں کی نشاندہی نہیں کی جواب امتحان نزدیک آتے ہی بتایاجاتاہے جبکہ پورٹل ونڈوبند ہے۔
واضح رہے امیدواروں کے اس اہم مسئلے کو لیکر سٹاف سلیکشن کمیشن کو ہل کاونسل کرگل ،ہل کاونسل لیہ اور ممبر پارلیمنٹ لداخ نے بھی فوری حل کرنے کی اپیل کی تھی ،لیکن اس کے باوجود ایس ایس سی کی جانب سے ابتک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے جس کو لیکر طلباءیونین میں شدید غم وغصہ پائی جارہی ہے۔
طلباءیونین نے مزید کہا کہ لیہ اور کرگل کے ہل کانسلوں کے اپیل کے باجود بھی ایس ایس سی ٹس سے مس نہیں ہورہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ایس ایس سی لداخ کے عوامی نمایندوں کی بات سننے کو تیار نہیں ہے تو ہم آیندہ ایس ایس سی اوریوٹی لداخ سے کیا توقعات رکھیں گے؟تین سالوں کے لمبے عرصے کے بعد بمشکل اس سال کچھ سرکاری نوکری کی بھرتی کے موقع ملے تھے جو ایس ایس سی کی لاپرواہی کے سبب امیدوں پر پانی پھیر تاہوا نظر آرہاہے ۔ان مسئلے کو لیکر ہم چیف ایگزیکیٹو کاونسلر سے ملاقات کر کے دوٹوک الفاظ میں بتایا ہے کہ یہ مسئلے 25جولائی تک حل کیا جائے کیونکہ ہم کسی بھی صورت میں اس امتحان کو نہیں چھوڑ سکتے اور امتحان میں حصہ لینے دینے کی صورت میں ہم سخت اقدامات اٹھانے پر مجبور ہونگے اور ہم کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں ۔طلباءیونین نے امتحان سنٹر سرینگر اور جموں میں رکھنے پر بھی حکومت کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ فی الوقت ہم اس مسئلے کو بالائے طاق رکھکر سبھی طلباءکو امتحان میں حصہ لینے دینے پر زور دیں گے اورسنٹر کا مسئلہ آیندہ اٹھایاجائے گا۔
1 Comments
Leave a Reply
Ssc take some step quickly