آئی کے ایم ٹی اور حوزہ علمیہ اثناعشریہ نے کیا یوٹی انتظامیہ کو پدیاترا سے متعلق انتباہ

نیوزڈیسک//10جون//امام خمینی میموریل ٹرسٹ اور حوزہ علمیہ اثناءعشریہ کرگل نے آج الگ الگ جمعہ کے خطبہ کے دوران سپلگا رنپوچے لامہ کے قیادت میں لیہ سے آرہے پدیاترا کو لیکرشدید خدشات کا اظہار کرتے ہوئے یوٹی انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔

تفصیلات کے مطابق حوزہ علمیہ اثناعشریہ کرگل اور امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل نے آج نماز جمعہ کے دوران پد یاترا کے نام پرلیہ ضلع سے کرگل کی جانب پیدل مارچ کررہے لوگوں کے خلاف قانونی کاروائی نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہارکیا ۔

انہوں نے الزام لگایا کہ پد یاتراکے نام پر پیدل مارچ کا مقصد کرگل ضلع میں امن وامان ، مذہبی بھائی چارہ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خراب کرنا ہے جس کی ہم کسی بھی صورت میں اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے زوردیکر کہا کہ اس پیدل مارچ کوروکنے میں ناکام رہنے اور کرگل شہر میں داخل ہونے کی صورت میں امن وامان خراب ہونگے جس کی ذمہ داری یوٹی اور ضلع انتظامیہ ہونگے ۔

* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *

یادرہے تبتی نژاد لامہ پلگر رنپوچے کے قیادت میں دسیوں لوگ 30مئی کو لیہ سے پیدل مارچ شروع کیاتھا اور پندہ جون کو کرگل ضلع ہیڈکوارٹر پرمتنازعہ جگہ پر گونپہ کاسنگ بنیاد رکھنا ہے۔

اگرچہ چند روز قبل کرگل ضلع ہیڈکوارٹر پر متنازعہ گونپہ کے مسئلے کو احسن طریقے سے حل کرنے کے لئے کرگل ڈیموکریٹک الائنس اور لداخ بدھسٹ ایسوسیشن کے مابین کرگل میں ایک خوشگوار ماحول میں گفت وشنید ہوئی تھی اور اس اہم مسئلے کو آیند حل کرنے پر اتفاق بھی ہواتھالیکن اس پیش رفت کے فورا بعدسپلگا رنپوچے نے پیدل مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کرگل میں گونپہ کی سنگ بنیادرکھنے کا اعلان کیا ۔

اس پد یاترا پر کے ڈی اے کے ساتھ ساتھ ایل بی اے نے بھی سخت اعتراض جتاتے ہوئے اس سے ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیاتھا۔ اس سلسلے میں کے ڈی اے نے گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر کرگل سے ملاقات کرکے اس نام نہاد مارچ کو روکنے میں ناکام رہنے کی صورت میں کرگل میں امن و امان کی سنگین خطرہ کا عندیہ دیتے ہوئے اس سے فوری طور روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>