سکردو، بجلی صارفین پر سولہ کروڑ چوراسی لاکھ واجب الادا
ایجنسیز/محکمہ برقیات سکردو نے انکشاف کیاہے کہ سکردو بجلی صارفین کے ذمے 16,84,00,000 (سولہ کروڑ چوراسی لاکھ) روپے واجب الادا ہیں ان میں سے نو کروڑ چھیاسی لاکھ روپے حکومتی اداروں کے اوپر واجب الادا ہیں۔
ایک کروڑ گیارہ لاکھ کمرشل اور انڈسٹریل صارفین کے جبکہ پانچ کروڑ ستاسی لاکھ گھریلو صارفین کے ذمے واجب الادا ہیں محکمے کے ترجمان نے کہاہے کہ نادہندگان کے خلاف جلد موثر کاروائی کی جائے گی اخبارات میں اس بارے میں اشتہاربھی شائع کروائے جارہے ہیں باربار تنبیہ کے باوجود نادہندگان بجلی بل ادا کرنے سے گریزاں ہیں ۔
ہم چاہتے ہیں کہ نادہندگان کارروائیوں سے قبل ہی بجلی کے بل ادا کریں بصورت دیگر یہ لوگ کارروائیوں سے بچ نہیں پائیں گے بجلی استعمال کرکے بل ادانہ کرنا کونسا انصاف ہے یہ قانونی اور شرعی طورپر بھی جائز نہیں ہے۔
0 Comments