ملک میں جاری مسلم مخالف سازشوں پر امام جمعہ آئی کے ایم ٹی کا شدید ردعمل

مہنگائی اور بے روزگاری سے توجہ ہٹانے کے لئے ملک میں ہندومسلم کے درمیان منافرت پھیلایاجارہاہے شیخ لطفی

نیوزڈیسک//15اپریل// بی جے پی سرکاربرسراقتدارآنے کے بعد مختلف بہانوں سے مسلمانوں کونشانہ بنایا جارہاہے ۔ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری عروج پر ہے اورملک کی جی ڈی پی کی حالت غیر مستحکم ہے ۔جس سے توجہ ہٹانے کے لئے بی جے پی سرکار آر ایس ایس اور بجرنگ دل جیسے فرقہ پرست تنظیموں کے ذریعے ملک میں اقلیوں خاص کر مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی کررہی ہے۔

ان باتوں کا اظہار آج نماز جمعہ کے خطبے کے دوران امام جمعہ حجتہ الاسلام شیخ محمدحسین لطفی نے کیا۔2014میں بھارتیہ جنتا پارٹی اقتدار میں آنے کے بعد ملک میں آرایس ایس اور بجرنگدل جیسے فرقہ پرست ہندوتنظیموں کے پشت پناہی میں مختلف بہانوں سے اقلیتوں کو بالخصوص مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہاہے۔

* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *

اسی دوران جموں وکشمیر جو واحد مسلم سٹیٹ تھا کو دویوٹی میں تقسیم کردیا۔ملک میںمہنگائی اور بے روزگاری عروج پر ہے اور ملک کی جی ڈی پی کی حالت خراب ہے اور اقتصادی لحاظ سے ملک ،بنگلہ دیش اور نیپال سے بھی ابتر ہوچکا ہے ۔ان حقائق سے توجہ ہٹانے کے لئے فرقہ پرست ہندوتنظیموں کے ذریعے ملک میں فرقہ پرستی کو ہوادیکر اقلیتوں خاص کر مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی کرائی جارہی ہے ۔

مذہبی سٹیچ سے مسلمانوں کے قتل عام کرنے ،حجاب پر پابندی لگانے ،مسجدوں سے اذان پر پابندی ،مسلم خواتین کی عصمت دری کرنے کی باتیں کھلم کھلاکی جارہی ہے ۔اور حکومت خاص کر وزیر اعظم مکمل خاموشی اختیار کربیٹھا ہے ۔شیخ محمد حسین لطفی نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا آپ کسی خاص طبقہ کا وزیر اعظم ہے یا سارے ملک کے وزیراعظم؟

شیخ لطفی نے مزید کہا کہ مدیہ پردیس میں گذشتہ دنوں رام نومی کے موقع پر جان بوجھ کر جلوس کو مسلم اکثیریتی علاقوں سے لیجایا گیا اور اس دوران مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگریز اور زہر افشاءنعرے لگاکر مسلمانوں کو بھڑکانے کی کوشش کی جس دوران پتھر بازی شروع ہوئی ۔جس کو بہانہ بناکر مدیہ پردیس کے حکومت قانون کو ہاتھ میںلیکر مسلمانوں کے گھروں ور دکانوں پر بلڈوزر چلائے اور ایک سو سے زائد گھروں اوردکانوں مسمار کردیا ۔

شیخ لطفی نے اس غیر انسانی عمل کی شدید الفاظوں میںمذمت کرتے ہوئے سرکار کو ملک میں فساد کی چنگاری کو ہوادیکر آگ کو پھیلانے سے روکنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس کو فوری طورنہ روکا گیا تو اس کے نتائج بہیانک ہونگے۔انہوں نے کہا کہ دشمنی اور فتنہ فساد پھیلا کر قوم آگے نہیں بڑھتی بلکہ یکجہتی اور ہمدلی جس کے لئے ملک جاناجاتاہے سے ترقی ہوگی ۔

شیخ لطفی نے ملک میں اقلیتوں خاص طورپر مسلمانوں کو متحد رہنے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو اب ہوش میں آنے کی ضرورت ہے ۔مسلمانوں کو کسی خاص سیاسی پارٹی سے امید لگائے بیٹھنے کے بجائے اتحاد ویکجہتی سے اپنے پاﺅں پر کھڑے ہونے اور غفلت کی نید سے جاگنے کی ضرورت ہے ۔آخر میں انہوں نے ملک کی سلامتی کے لئے دعاکی۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>