مسئلہ حجاب اور دی کشمیر فائلز میں متنازعہ مواد پر سورو میں احتجاج

وی او ایل، 4مارچ: آج بسیج زینبہ شعبہ خواتین انجمن انقلاب مہدی (عج) کے زیر اہتمام  مصلٰی جنت الزھرا پر نماز جمعہ سے قبل حجاب پر ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں چل رہی پابندی کے خلاف ایک احتجاجی جلسے کا انعقاد کیا گیا۔

جلسہ میں  سینکڑوں خواتین کے علاوہ نوجوان لڑکیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جنہوں نے گذشتہ دنوں کرناٹک میں حجاب پر چل رہی پابندی  اور دی کشمیرفائلزفلم میں امام خمینیؒ کی فوٹو دکھانے  کے خلاف اپنی غم وغصے کا بھرپور اظہار کیا۔

خواتین حجاب کی مکمل تحفظ کا مطالبہ کررہی تھیں۔ اس دوران متعدد مقررین نے انتظامیہ سے اپیل کیا کہ دی کشمیر فائلز فلم 13 مارچ کو ریلیز ہونے سے پہلے توہین آمیز چیزوں کو ہٹایاجائے۔

* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *

مقررین نے خدشہ ظاہر کیا کہ آج مسلم طالبات کی حجاب خطرے میں ہے کل کسی اور مذہب کے ماننے والوں کے مخصوص لباس کو بھی نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ لہذا اس اقدام کے خلاف ہر مسلک و مذہب کے لوگوں کو سامنے آکر اس کے خلاف آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔

صدر مجلس محترمہ حاجیہ نرگس غفاری نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ حجاب تمام خواتین کی بنیادی اور آئینی حق ہے بلخصوص مسلم خواتین کا مذہبی فریضہ ہے جس سےکسی بھی صورت میں الگ نہیں رہ سکتی۔

انہوں نے حجاب معاملہ میں عدالت پر بھروسہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ عدالت سے امید رکھتی ہیں کہ عدالت اس ضمن میں صحیح فیصلہ سنائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اسکولوں میں ڈریس کا احترام کرتے ہیں لیکن ہمارا مطالبہ ہے ہماری حجاب کی بھی  اہمیت کو مد نظر رکھا جائے ۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>