آخوند بشارت کو پدم شری کے لئےنامزد کرنے پربسیج ذراعت کا پیغام تہنیت
کرگل/آخوند اصغر بشارت کو پدم شری ایوارڈ کے لئے نامزد کرنے پر دیگر تنظیموں کی طرح بسیج زراعت نے بھی انہیں شاندار الفاظ میں پیغام تہنیت دی ہے۔
بسیج زراعت کی جانب سے موصولہ پریس ریلیز کے مطابق “کرگل ضلع کےنامور شاعر۔ ادیب، مصنف اور بسیج زراعت کے ممبر آخوند اصغر علی بشارت صاحب کوحکومت ہند نے اعلیٰ قومی اعزاز پدم شری کے لئے نامزد کیے ہیں۔
آخوند صاحب یقیناً اس اعزاز کے حقدار تھے۔ آپ نے ضلع کرگل میں شعبہ ادب کو اپنے شاندار خدمات سے بام عروج تک پہنچایا۔ آپ کے ادبی خدمات پر بسیج زراعت IKMT کرگل تبرک وتہنیت پیش کرتے ہیں”.
یہ اعزاز خطہ لداخ کے لئے بالعموم اور کرگل ضلع کے لئے بالخصوص فخر وشادمانی کا باعث ہے۔
* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *
بسیج زراعت ضلع کرگل آخوند صاحب کے ادبی خدمات کی بھرپور سراہنا کرتے ہیں۔ ساتھ ہی امید کرتی ہے کہ اس اعزاز سے خطہ میں شعروادب کے میدان کو مزید فروغ اور تقویت ملے گی۔
بسیج زراعت نے اپنے پریس ریلیز میں یوم جمہوریہ کے موقع پرکرگل اور لیہ کے دیگر اعزاز حاصل کرنے والوں کو بھی مبارک باد پیش کی ہے۔
0 Comments