آخوند اصغر علی بشارت پدم شری ایوارڈ کے لئے نامزد
مختلف مذہبی ،سماجی و ادبی حلقوں کی جانب سے پیغام تہنیت
کرگل// خطہ لداخ کے معروف بلتی شاعر و قلمکار آخوند اضغر علی بشارت کوحکومت کی جانب سے اعلیٰ ایوار”ڈ پدم شری “کے لئے نامزد کرنے کے ساتھ ہی کرگل ضلع کے مختلف مذہبی ،سماجی اورادبی حلقوں نے گرم جوشی کے ساتھ انہیں مبارکبادی اور پیغام تہنیت پیش کی ہے ۔
اس موقع پرچیف ایگزیکیٹو کونسلر فیروز احمد خان سمیت ضلع کرگل کے مختلف سماجی ،ادبی اور مذہبی تنظیموں نے الگ الگ پیغامات کے ذریعے آخوند بشارت کومبارک پیش کی ہے ۔ادھر امام خمینی میموریل ٹرسٹ کی جانب سے ایک پریس ریلیز کے ذریعے آخوند اصغر علی بشارت کو یوم جمہوریہ کے موقع ملک کے اعلیٰ ایوارڈ پدم شری کے لئے نامزد کرنے پر انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔اسی طرح چھرینگ نمگیال لیہ کوپدم شری کے لئے نامزد کرنے ،سابقہ آرمی چیف آف جنرل آنجہانی بپن راوت اورسابقہ ریاسی وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کو پدم بھوشن کے لئے نامزد کرنے پر انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔ علاوہ ازیں لداخ کے ریاستی سطح کے ایوارڈ حاصل کرنے والے تمام افراد کو بھی مبارک پیش کی ہے ۔
اسی طرح جمعیت العلما اثنا عشر نے بھی آخوند اضغر علی بشارت کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آخوندبشارت نے ادب کے میدان میں ناقابل فراموش خدمات انجام دی ہیں خاص کر بلتی زبان میں شعر و شاعری اور صحافتی خدمات قابل ستائش ہیں۔ بیان میں آخوند بشارت کی ان خدمات کوسراہتے ہوئے انہیں پدم شری کےلئے مستحق شخص قرار دیا۔بیان میں یوٹی لداخ انتظامیہ اور مرکزی سرکار کوآخوند بشارت کو پدم شری کے لئے نامزد کرنے پر شکریہ اداکیاہے۔
انجمن بہبودی سادات کرگل و مرکز تبلیغات امام رضا سانکو کے چیئر مین آغاسید صادق رضوی نے بھی آخوند اصغر علی بشارت کو پدم شری ایوارڈ کے لئے نامزد کرنے پر آخوند بشارت کو مبارک باد پیش کی ہے ۔
بزم ادب آئی کے ایم ٹی نے اپنے پریس بیان میں کہا کہ سرزمین پوریگ کرگل کے زرخیز ومردم خیز گاﺅں کرکت چھو سے تعلق رکھنے والے نامور شاعر ،ادیب وسماجی کارکن جناب آخوند اصغر علی بشارت کو حکومت ہند کی جانب سے قومی اعزاز پدم شری کے لئے نامزد کئے جانے پر بزم ادب آئی کے ایم ٹی آخوند بشارت اور انکے عزیز واقاریب کے خدمت میں مبارک پیش کرتاہے ۔یہ اعزاز خطہ لداخ کے لئے بالعموم اور کرگل ضلع کے لئے بالخصوص فخر و شادمانی کا باعث ہے۔بزم ادب( آئی کے ایم ٹی ) امید کرتی ہے کہ ا س اعزاز سے خطے میں شعر وادب کے میدان کو مزی وسعت ملے گی۔
جن دیگر تنظیموں نے اس موقع پر آخوند اصغر علی بشارت کو پیغام تہنیت دی ہے ان میں مرکز تبلیغات امام رضا سانکو ، اورمعاون کمیٹی تنظیم المکاتب کشمیر کے نام قابل ذکر ہیں۔
یوم جمہوریہ کے روز ڈی ایس پی محمد اسلم میرکو صدارتی ایوارڈ کے لئے نامزد ہونے اور ڈی ایس پی منظور احمد ، مصطفیٰ کمال ۔ماسٹر حسین اور ٹشی ٹنڈوپ کو سٹیٹ ایوارڈ کے لئے نامزد ہوا ہے جس کے مذکورہ مذہبی ،سماجی و ادبی حلقوں کی جانب سے مبارک باد پیش کی گئی ہے۔
اس موقع پر وائس آف لداخ کے ساتھ اپنی تاثرات کا اظہار کرتے آخوند اصغرعلی بشارت نے کہا کہ جو خدمت میں نے ادب سے متعلق انجام دی تھی اس کا صلہ آج 71سال کی عمر میں مجھے ملا جس سے میرا حوصلہ بلند ہوا۔
انہوں نے خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ میں 1970کے اوائل سے ہی شعبہ ادب سے منسلک رہاجس دوران میں نے بلتی زبان کے مرثیہ ،نوحہ اور قصیدہ کو جمع کرکے کتابی شکل دیکر منظر عام پر لایا ۔1980 سے میں باضابطہ طور پر شعبہ ادب سے منسلک ہوا اور شعر وشاعری کی۔
اس طرح سال 2002 میں میرا شعری مجموعہ گلدستہ بشارت کو کتابی شکل دیکرمنظر عام پر لایااور سال 2011میں دوسرا شعری مجموعہ بزم بشارت کو کتابی شکل دیکر منظر عام کیا ۔ان کتابوں میں نعت ومنقبت کے علاوہ غزلیں اور قومی گیت بھی درج کی تھی۔
اس موقع پر آخوند بشارت نے ہل کاونسل کرگل ،ضلع انتظامیہ ،یوٹی انتظامیہ اور مرکزی سرکار کا انہیں پدم شری جیسے اہم قومی ایوارڈ سے نوازے کا فیصلہ کرنے پر شکریہ اداکیا۔
0 Comments