غذر چترال روڈ منصوبہ، متاثرین کے تحفظات دور کرینگے،چیف سیکرٹری
ایجنسیز/ غذر کے حلقہ 2 سے تعلق رکھنے والے سیاسی و سماجی رہنماؤں نے سابق امیدوار گلگت بلتستان اسمبلی خان اکبر خان کی قیادت میں چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ملاقات کے دوران وفد نے غذر چترال روڑ منصوبے کے متاثرین کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا اور کہا کہ زمین متاثرین کو مارکیٹ ریٹ سے کم معاوضے ملنے پر شدید تحفظات پائے جاتے ہیں.
وفد نے پھنڈر اور گوپس کے علاوہ دیگر مقامات پر مکانات اور دکانوں کے معاوضے بھی مارکیٹ ریٹ کے مطابق دینے کا مطالبہ کیا جس پر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے وفد کو یقین دلایا اور کمشنر گلگت ڈویڑن کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ متاثرین کے مطالبات کے حل کے لئے اقدامات اٹھائیں۔
انہوں نے کہا کہ غذر چترال روڑ منصوبے کے زمین متاثرین کے تمام جائز مطالبات پورے کئے جائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ غذر چترال روڑ منصوبے کو کامیاب بنانے کے لئے حکومت اور عوام کے درمیان اتفاق رائے لازمی ہے۔
0 Comments