کرونا کی نئی لہر خوفناک، عوام احتیاط کریں، وزیر صحت
ایجنسیز/وزیرصحت حاجی گلبرخان نے کہاہے کہ ملک بھرمیں کرونا کی بڑھتی ہوئی نئی لہرتشویشناک ہے۔ بڑھتی ہوئی کروناکی نئی لہرکے پیش نظر گلگت بلتستان میں ایس اوپیز پرسختی سے عمل درآمد ناگزیز ہوگیاہے معمولی سی غفلت بڑے حادثے کاموجب بن سکتی ہے۔
وزیراعلیٰ خالدخورشید نے تمام سرکاری ملازمین کوہدایات دی ہیں کہ وہ ایس اوپیزپرعمل درآمد کویقینی بنائیں ماسک پہن کرہی کروناکے پھیلائو کو روکا جاسکتاہے۔
کے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کروناکی نئی لہرخوفناک اورتشویشناک ہے تاہم گلگت بلتستان اب تک محفوظ ہے اس کا مطلب یہ بھی نہیں ہے کہ ہم احتیاطی تدابیرکواختیار نہ کریں یا بے احتیاطی کریں ہمیں خودکواوردوسروں کو کرونا سے بچانے کیلئے احتیاطی تدابیر کو اختیارکرناہوگا ورنہ معاملہ پیچیدہ ہوسکتاہے کرونا کا واحدحل ایس اوپیز پر عمل درآمد کروانا ہے جب تک ماسک نہیں پہنیں گے خطرہ موجود رہے گا۔
* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *
ملک کے دوسرے حصوں میں کروناکے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر گلگت بلتستان میں نئی پابندیاں لگانے یا لاک ڈاون کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوااحتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں تو لاک ڈاون یا نئی پابندیوں کی فی الحال کوئی ضرورت نہیں پڑیگی ورنہ مسائل سنگین ہوسکتے ہیں عوام الناس کو احتیاط کرنا ہوگی سرکاری ملازمین دفتروں میں ماسک کا استعمال ضرور کریں۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ خالد خورشید کا دورہ چلاس نہایت ہی کامیاب رہاوزیراعلیٰ نے مردہ منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ لی کئی مسائل موقع پر حل کرلئے کئی امور پر احکامات دئیے دیامر کے عوام نے وزیراعلیٰ کا فقیدالمثال استقبال کیا وزیراعلی رات گئے تک عوامی مسائل سنتے رہے۔
تعلیم صحت اور مواصلات کے مسائل کے حل کیلئے خصوصی احکامات دئیے جس پر پورے دیامر کے عوام ان کے شکرگزار ہیں۔
انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت کو پی سی فور کے تحت ملنے والی نئی آسامیوں پرجلد بھرتیاں ہوں گی دو سے تین ماہ میں تقرریوں کا عمل شروع کردیا جائیگا تقرریاں میرٹ پر کی جائیں گی کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہوگی سب کے ساتھ یکساں سلوک ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے تمام ہسپتالوں کو جدیدخطوطو پر استوار کیاجارہاہے ہسپتالوں میں جدید مشینیں نصب کی جارہی ہیں مریضوں کو درپیش مشکلات دور کرنے کیلئے صوبائی حکومت پوری طرح سے سنجیدگی کے ساتھ کام کررہی ہے کہیں کوئی کمی نہیں چھوڑی جائیگی۔
انہوں نے کہاکہ گلگت سکردو اور چلاس کے ہسپتالوں کو بھرپوروسائل فراہم کئے جارہے ہیں مریضوں کو شکایت کا کوئی موقع نہیں دیا جائیگا ہمیں احساس ہے کہ تینوں ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں پر بڑا بوجھ ہے محکمہ صحت میں پہلی مرتبہ سزا وجزا کا نظام متعارف کروایا گیا ہے کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔
0 Comments