’خلائی مخلوق زمین کے لیے ہمارے ہی خلائی جہاز استعمال کر سکتی ہے‘
سائنس دانوں نے کہا ہے کہ انسانوں کے ذریعے مختلف انواع ایک سے دوسرے براعظموں میں منتقل ہوئی ہیں اور نظام شمسی کے باہر بھی ایسا ہی ہوسکتا ہے۔
منگل 30 نومبر 2021
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ہمارے اپنے کی خلائی جہاز خلائی مخلوق کو زمین پر لا سکتے ہیں (پکسابے)
سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ خلائی مخلوق خلا میں بھیجے گئے انسانوں کے خلائی جہازوں کو ہی زمین تک پہنچنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ انسانوں کے ذریعے مختلف انواع ایک سے دوسرے براعظموں میں منتقل ہوئی ہیں اور نظام شمسی کے باہر بھی ایسا ہی ہوسکتا ہے۔
مونٹریال کی میک گل یونیورسٹی میں انویژن بائیولوجی کے پروفیسر انتھونی ریکارڈی نے سائنسی خبروں کی ویب سائٹ لائیو سائنس سے بات کرتے ہوئے کہا: ’ہماری دنیا سے باہر زندگی کی تلاش، ایک پرجوش کوشش ہے جو مستقبل میں ایک بہت بڑی دریافت کر سکتی ہے۔‘
ان کی تحقیق جرنل بائیوسائنس میں شائع ہوئی ہے۔
انہوں نے لائیو سائنس کو بتایا: ’بڑھتے ہوئے خلائی مشنز (بشمول وہ جو زمین پر نمونے واپس لانے کا ارادہ رکھتے ہیں) کے پیش نظر، دونوں سمتوں میں حیاتیاتی آلودگی کے خطرات کو کم کرنا بہت ضروری ہے۔‘
محققین کا کہنا ہے کہ ہمیں محتاط رہنا چاہیے۔ ان کے مطابق یہ زیادہ امکان ہے کہ اجنبی سیارے پر ملنے والی کوئی بھی انواع زمین پر بیکٹیریا سے مشابہت رکھتی ہو۔ تاہم کسی بڑی انواع کے سیاروں کے درمیان سفر کے امکانات کم ہیں، کیونکہ خلائی سفر مشکل اور خطرناک ہوتا ہے
0 Comments