اپیکس باڈی اور کے ڈی اے کے کال پر لداخ یوٹی میں آج مکمل ہڑتال

مطالبات کو لیکر ہر قسم کے قربانی کے لئے لداخی قوم آمادہ حاجی کربلائی

کرگل //13دسمبر 2021//اپیکس باڈی لیہ اورکرگل ڈیموکریٹک الائنس کے کال پر آج یوٹی لداخ میں مکمل ہڑتال رہا ۔ہڑتال کے سبب بازار سمیت تمام تجارتی سرگرمیاں ،سرکاری دفاتر ،بنک اور سکول بند رہے ۔ہڑتال کا مقصد اپیکس باڈی اور کے ڈی اے کے ممبران کو یقین دہانی کے باوجود وزیر داخلہ کے ساتھ ملاقات میں تاخیر ہے۔

تفصیلات کے مطابق اگست کے مہینے میں لیہ ضلع میںمرکزی وزیر داخلہ کی جانب سے کرگل ڈیموکریٹک الائنس اور کے ڈی اے کے ممبران کو لداخ کے مسائل پر بات چیت کے لئے دہلی بلائے جانے کے یقین دہانی کے باوجود ابتک نہ بلانے اور سرکار کی جانب سے سرد مہری کا مظاہرہ کرنے کے خلاف احتجاجی ہڑتال کااعلان کیاگیا۔

اس سلسلے میں کچھ عرصہ قبل اپیکس باڈی کے ممبران نے کرگل کادورہ کرکے ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی، جس میں یہ اعلان کیاگیا کہ مرکزی سرکار لداخ کے عوامی مطالبات کو لیکر سنجیدہ ہے۔جس کے خلاف لداخ کے عوام 13دسمبر کو لداخ بھر میں مکمل ہڑتال کیاجائے گا۔اس اعلان کے تناظر میں آج پورے لداخ میں مکمل ہڑتال کیا گیا۔

جس کے لئے کے ڈی اے اور اپیکس باڈی نے دوروز قبل پریس کانفرنس کے ذریعے لداخ بند کا اعلان کیا ۔اپیکس باڈی اور کے ڈی اے کی کال پر بی جے پی کو چھوڑ کرباقی سبھی مذہبی وسیاسی تنظیموں نے مکمل حمایت کی اور ہڑتال کامیاب بنادیا۔ ہڑتال کا اثر صبح سویرے سے شام دیر تک دیکھے گئے ۔اس دوران کرگل ڈیموکریٹک الائنس کے ممبران دن بھر کرگل قصبہ میں موجودرہے ۔وہیں مختلف مذہبی وسیاسی تنظیموں کی جانب سے رضاکار بھی اہم شاہراہوں اور چوراہوں پر تعینات رہے ۔ہڑتال کے دوران کرگل ضلع کے مختلف علاقوں میں مجسٹریٹ کے ساتھ لداخ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات تھے۔

اڑھائی بجے کے قریب کرگل لال چوک پر کے ڈی اے کے کوچیئر مین الحاج اصغرعلی کربلائی نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے اس دن کوتاریخی قراردیا ۔انہوں نے اعتراف کیا کہ اس ہڑتال پروگرام کو کے ڈی اے اور اپیکس باڈی نے مشترکہ میٹنگ میں طے کیاتھا ۔”حاجی کربلائی نے مزید کہا کہ ہمار ے چار ایجنڈے ہیں جس میںلداخ کو ریاست کا درجہ ،لداخ کوآئینی تحفظ 6thشیڈول کے طرز پر ، ایک اورلوک سبھا سیٹ کا اضافہ ، لداخ کے لئے راجیہ سبھا سیٹ کامطالبہ اور سرکاری محکموں میں بھرتی عمل کو شروع کرنا ہے ۔ان مطالبات کو لیکر لداخی عوام کا یہ دوسرا تاریخی لداخ بند ہے جس کو لداخ کے عوام نے شوق و جزبے کے ساتھ کامیاب کیا جس کا شکریہ اداکرنے کے لئے ہمارے پاس الفاظ نہیں ہے۔

لداخی عوام اپنے ایجنڈے اور مطالبات کو لیکر ہر قسم کے قربانی کے لئے تیار تھے اور آج بھی تیار ہیں۔آج کے اس ہڑتال سے معلوم ہوا کہ کس طرح لداخی عوام اپیکس باڈی اور کے ڈی اے کے پیچھے چٹان کی طرح کھڑے ہیں“۔آخر میں حاجی کربلائی نے ہڑتال میں تعاون دینے پر تمام لوگوں کا شکریہ اداکیا۔

اس سے قبل حاجی اصغرعلی کربلائی ،سجاد حسین کرگلی،حاجی حنیفہ جان ،ایڈوکیٹ ریاض اور محمد ابراہیم نے وائس آف لداخ کے ساتھ الگ الگ گفتگوکرتے ہوئے اس ہڑتال کی اہمیت اور ہڑتال کو کامیاب بنانے کی ضرورت پر روشنی ڈالی ۔

واضح رہے اپیکس باڈی اور کے ڈی اے کے اتحاد ختم کرنے کے لئے ہر طرح کی کوششیں کی گئی، لیکن اس دوران کے ڈی اے اور اپیکس باڈی نے ثابت قدمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان سازشوں کو ناکام بنا دیا ۔اس دوران کل ہی اپیکس باڈی کے لیٹر ہیڈ پر ہڑتال کو موخر کرنے کا جعلی پریس ریلیز بھی جاری کردیا گیا جس کو اپیکس بادی کے سینئر ممبر چھرینگ لقروق نے سوشل میڈیا پر ہی پیغام کے ذریعے جعلی قراردیا اور لوگوں کو ہڑتال کامیاب بنانے کی تاکید کی۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>