جی بی میں PSDP کے تحت جاری منصوبوں کی تکمیل میں حائل رکاوٹیں جلد دور کرنے کی ہدایت

ایجنسیز/وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان خالد خورشید نے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) کے تحت گلگت  بلتستان میں جاری ترقیاتی سکیموں کی نظرثانی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی کہ ان سکیموں میں درپیش رکاوٹوں اور مسائل کو فوری طور پر حل کرکے ان سکیموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔

وزیر اعلیٰ گلگت  نے ان سکیموں سے متعلق ٹائم لائنز کو فالو کرنے کی تلقین کی۔ اجلاس میں مختلف سکیموں کے پروجیکٹ ڈائریکٹرز نے اجلاس کے شرکاء کو ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ ، صوبائی مشیر قانون ، چیف سیکریٹری گلگت  بلتستان، وفاقی سیکریٹری امور کشمیرو گلگت  بلتستان، سیکریٹری پلاننگ کمیشن، ایڈیشنل چیف سیکریٹری گلگت  بلتستان اور متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز نے شرکت کی۔

اجلاس میں پی ایس ڈی پی کے تحت جاری منصوبوں کا جائزہ لیا گیا تاکہ ان منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پی ایس ڈی پی منصوبوں کے پروجیکٹ ڈائریکٹرزکی ملازمت کو ان کی کارکردگی سے مشروط کی جاے۔


اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ این ایچ اے اور واپڈا کے تحت جاری منصوبوں کی رفتار کو بہتر بنانے کیلئے متعلقہ اداروں سے وفاقی سطح پر رابطہ کیا جائے گا۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>