گانچھے،بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام کا سیاچن روڈ پر دھرنا

ایجنسیز/4اکتوبر/صوبائی وزیر برقیات کے حلقے میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آے۔ عوام نے غواڑی میں سیاچن روڈ پر دھرنا دے کر شدید احتجاج کیا مظاہرین نے صوبائی وزیر برقیات اور محکمہ برقیات کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔

اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رضا الحق مدنی نے کہا کہ محکمہ برقیات کے حکام چور دروازوں سے من پسند افراد کو بھرتی کرنے میں مصروف ہیں۔ برقیات کے آفیسران وزراء کے اشاروں پر چل کر غیر قانونی کام کر رہے ہیں ۔یہ وقت نہیں رہے گا ایک دن ضرور احتساب ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ غواڑی پاور پروجیکٹ پر غواڑی کے عوام کو شدید تحفظات ہیں۔ غواڑی کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے جب تک عمائدین سرکردہ گان کو اعتماد میں نہیں لیں گے ہم اس پر کام ہونے نہیں دیں گے ۔

حلقہ ون جو کہ صوبائی وزیر برقیات کا حلقہ ہے جوکہ مکمل اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ غواڑی میں اتنا بڑا سانحہ پیش آیا مگر وزیر برقیات موصوف گھر میں چھپ کے بیٹھے رہے ہم بلتستان کے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام، بلتستان کے دیگر علاقوں سے آئے صوبائی وزراء اور امن کمیٹی گلگت بلتستان کے ممبران کا شکر گزار ہیں جنہوں نے امن کی بحالی کے لئے ناقابل فراموش کام کیا۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>