گزشتہ رات سے کرگل ضلع میں شدید برفباری جاری, ضلع انتظامیہ نے دی ایڈوائزری
کرگل/23اکتوبر/محکمہ موسمیات کے عین پیش گوئی کے مطابق کل رات سے مسلسل برفباری جاری ہے۔ شدید برفباری کے سبب نظام زندگی مکمل طور معطل ہے۔ برفباری کے سبب ضلع کے تمام اہم رابطہ سڑکیں مسدود ہوکر رہ گئے۔
زرایع کے مطابق کرگل لیہ, کرگل سرینگر اور کرگل زنسکار قومی شاہراہیں بند ہیں۔ ادھر کرگل سانکو۔ کرگل دراس اور کرگل بٹالک سڑکیں برفباری کے سبب بند ہے۔ جس کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوکررہ گئی ہے۔
دراین اثنا شدید برفباری کے سبب ضلع کے مختلف علاقوں میں موجودمیوہ درخت سمیت درخت اور سفیدہ درختوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ موصولہ خبروں کے مطابق آج شام کے چار بجے تک سانکو میں تقریبا ایک فٹ۔ پانی کھر میں ڑھیڑفٹ۔ دراس میں دوفٹ اورزوجیلہ میں اڑھائی فٹ برف جمع ہونے کی خبر ہے۔
0 Comments