لداخ کے اہم مسائل کو لیکرکے ڈی اے کا ہنگامی اجلاس
نیوزڈیسک//11ستمبر//کرگل ڈیموکریٹک الائنس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق کے ڈی اے نے آج شام ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا جس میں کرگل ڈیموکریٹک الائنس کے سبھی ممبران نے شرکت کی۔
اجلاس کا مقصد وزیر داخلہ کی جانب سے دئے گئے وعدے کے باوجود لداخی نمایندگان کے ساتھ لداخ کے مستقبل کے حوالے سے گفت وشنید کے لئے بلائے نہ جانے پر تشویش کا اظہار کرناتھا۔ میٹنگ میں اس بات پراتفاق ہوا کہ اس حوالے سے جلد ہی اپیکس اور کے ڈی اے کے ورچول میٹنگ منعقد کی جائے گی، تاکہ لداخ کے مستقبل کے حوالے سے لائحہ عمل طے کئے جاسکے۔
اجلاس میں کئی دیگر اہم امور پر بھی بات چیت ہوئی جس میں موسم سرما کے دوران کرگل ضلع کے عوام کو درپیش مشکلات خاصکر سرینگر کرگل سڑک بندہونے کے بعد ہوائی سرویسس چلانے کے حکومت کی جانب سے بار بار یقین دہانیوں کے باوجودکمر شل ہوائی سرویس شروع نہ کرنے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور جلد ہی کمرشل سرویس شروع کرنے پر زوردیا۔ہوائی سرویس کے مطالبے کو لیکر میٹنگ میں یوٹی انتظامیہ سے رابطہ کرنے پر اتفاق ہوا۔
واضح رہے دوماہ قبل لیہ میں کرگل ڈیموکریٹک الائنس اور اپیکس باڈی کے مندوبین نے وزیر داخلہ جے کرشن ریڈی سے ملاقات کی تھی ،جس میں وزیر داخلہ کی جانب سے وفد کو یقین دلایاتھا کہ جلد ہی مرکزی سرکار لداخ کے نمایندوں کے ساتھ میٹنگ طلب کریں گے تاکہ لداخ کے مسائل پر گفت وشنید ہوسکے۔
0 Comments