طلبا کو ویکسین نہ لگانے والے اسکولوں کےخلاف کارروائی کا فیصلہ

ایجنسیز/12اکتوبر/ضلع انتظامیہ نے گانچھے کے تمام پرائیویٹ اور گورنمنٹ اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کی فارم ب کے تحت فہرستیں 18 اکتوبر محکمہ صحت و ڈپٹی کمشنر آفس کو ارسال کرنے کی ہدایت دی ہے۔

31 اکتوبر تک 12 سال سے زائد طلباء کی ویکسینشن نہ کرنے کی صورت میں جرمانے کی ساتھ متعلقہ اسکول کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

ضلع انتظامیہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں کرونا ویکسینیشن نہ کرنے والوں کے خلاف سب ڈویژن میں کاروائی جاری ہے۔ اس سلسلے میں سب ڈویڑن چھوربٹ کے داخلی راستے پر نائب تحصیلدار فدا حسین کی سربراہی میں ناکے لگا کر مسافروں کا کرونا سرٹیفکیٹ چیک کیا جا رہا ہے۔

کرونا سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والوں کو سفر کرنے سے روکا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ سکولوں میں بھی چیکنگ کی جارہی ہے۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>