اشرف علی برشاانجمن امامیہ کا صدر منتخب ،اپیکس اور کے ڈی اے کے موقف کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

لیہ 7ستمبر نیوز ڈیسک//اشرف علی برچا ایک بار پھر انجمن امامیہ لیہ کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ انجمن امامیہ کے صدارتی انتخابات گذشتہ اتوار کو لیہ میں منعقد ہوئے تھے جس میں اشرف علی برچا کو واضح اکثریت ملی اور ایک بار پھر صدر منتخب ہوئے۔

وائس آف لداخ نے اس موقع پر اشرف علی برشا سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ ان کے آیند لائحہ عمل کے بارے میں جب استفسار کیا تو موصوف نے بتایا کہ انجمن امامیہ ضلع میں مذہبی بھائی چارہ کو یقینی بنانے کے لئے ہمیشہ کی طرح کوششوں کو جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ انجمن کے انتخابات میں ممبران نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور پچانوے فیصد ممبروں نے ووٹ ڈالے ۔موصوف نے کہا کہ گذشتہ سال انجمن امامیہ کے آئین میں ترمیم کی ہے جس کے رو سے اب صدارتی مدت بڑھاکر دوسال سے چار سال کردی ہے اسی طرح ووٹننگ بھی بلیٹ بکس کے زریعے انجام دی جائے ۔

موصوف نے کہا کہ ابھی جنرل باڈی فریم نہیں ہواہے اور آیند تین چار دنوں کے اندر جنرل باڈی فریم ہوگا جس کے بعد آیندہ لائحہ عمل اتفاق رائے طے ہوگا۔
ایک سوال کے جواب میں اشرف علی برشا نے کرگل ڈیموکریٹک الائنس اور اپکس باڈی لیہ کے اتحاد کو لداخ تاریخی اقدام قراردیتے ہوئے کہا کہ لداخ کے تعمیر نو اور مستقبل کے تحفظ کے لئے لیہ اور کرگل کے لیڈروں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر آنا ضروری تھا جس کے لئے انجمن امامیہ نے بھی کوششیں کی تھی اور اتحاد کے لئے راہ ہموار کرنے کی سعی کی تھی ۔

موصوف نے کہا کہ انجمن امامیہ لداخ کو مکمل سٹیٹ ہڈ کے مطالبے کی تائید اور حمایت کرتے ہیں اور اس سلسلے میں ہمیشہ اپیکس اور کے ڈی اے کے ساتھ رہیں گے۔

2 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>