گلگت بلتستان میں امن ومذہبی ہم آہنگی کیلئے پارلیمانی کمیٹی قائم
ایجنسیز/12/وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے پارلیمانی کمیٹی برائے امن و مذہبی ہم آہنگی قائم کر دی ہے , محکمہ داخلہ و جیل خانہ جات کے دفتر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مذہبی امن وہم آہنگی کمیٹی میں سینئر وزیر کرنل(ر)عبیداللہ بیگ ، وزیر اطلاعات و منصوبہ بندی فتح اللہ خان، مشیر قانون سید سہیل عباس شاہ ، وزیر خزانہ جاوید علی منوا، وزیر صحت حاجی گلبر خان، وزیر تعلیم راجہ اعظم خان، وزیر سیاحت ناصر علی خان، وزیر بلدیات عبدالحمید و ممبران اسمبلی غلام محمد اور انجینئر محمد انور شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پارلیمانی کمیٹی خطے میں مذہبی ، سماجی امن اور سکون کیلئے مدد کرے گی۔ پارلیمانی کمیٹی مساجد ایکٹ 2012کے تحت مساجد بورڈز کے ارکان کے ناموں کی سفارش کرے گی۔ سمجھوتہ یا داغدار اسناد,ریکارڈ والا شخص مذکورہ بورڈ میں شامل نہیں ہو گا۔
پارلیمانی کمیٹی خطے میں مختلف فرقوں کے درمیان مذہبی ہم آہنگی ، سماجی امن اور سکون کی بحالی کیلئے روڈ میپ تیار کرے گی۔ پارلیمانی کمیٹی حکومت کو خطے میں امن و امان کی صورتحال کو بگڑنے سے روکنے کیلئے مشورے دے گی۔
* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *
پارلیمانی کمیٹی کو مذہبی اور سماجی ہم آہنگی کیلئے علماء ، تمام فرقوں اور گروپس کے نامور افراد کے ساتھ باقاعدہ ملاقاتیں کرنے کا بھی اختیار ہو گا تا کہ دیرپا امن کو یقینی بنانے کیلئے تمام فریقین سے مکمل حمایت حاصل ہو سکے۔ پارلیمانی کمیٹی مذہبی امن اور ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کیلئے ملک کے ممتاز مذہبی اسکالرز ، علمائ، اداروں کے ساتھ بھی رابطے قائم کرے گی۔
0 Comments