اپوزیشن لیڈرعوام میں خوف پھیلا رہے ہیں، فتح اللہ خان
ایجنسیز/٢٣ستمبر/وزیر اطلاعات فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ قائد حزب اختلاف امن کے خطرے کی بات کر کے عوام میں خوف پھیلانا چاہتے ہیں. حقیقت یہ ہے کہ گلگت بلتستان میں امن قائم ہے اور امن برقرار رہے گا.
علاقے میں امن و امان کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انہوںنے جمعرات کے روز ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی پاکستان کس نے بنایا اور ادھرتم ادھر ہم کا نعرہ کس نے لگایا قوم بخوبی جانتی ہے۔انہوںنے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے گلگت بلتستان میں سی پیک کے تحت ایک منصوبہ بھی نہیں رکھا گیاتھا.
وزیر اعلیٰ خالد خورشید کی وجہ سے سی پیک میں دو بڑے منصوبے غذر شندور چترال روڈ اور ٹھاکوٹ سے گلگت تک روڈ شامل کیاگیا ہے. انہوںنے کہاکہ ہمارے دورے حکومت میں کسی کو ایک انچ زمین بھی الاٹ نہیں کی گئی ہے. اپوزیشن لیڈر قوم سے معافی مانگیں ان کے دور میں سکوار اور مناور میں عوام کی اراضی سرکاری محکموں کو الاٹ کی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ پورے ملک میں پی پی اور مسلم لیگ (ن) کا اقتدار تیس سال رہا ہے اس دور میں کرپشن کے نئے نئے ریکارڈبنے ہیں. اس دور میں ملک کو تباہ کیاگیا پی پی اور مسلم لیگ (ن) کی حکومتوں نے کرپشن کے نئے ریکارڈ بنائے اور الزام تین سال حکومت کرنے والی تحریک انصاف پر لگایا جاتا ہے.
انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے پاکستان کے وسائل کو بے دردی سے لوٹا ہے۔ ۔دو گھنٹے کی طویل بحث و مباحثے کے بعد گلگت بلتستان نے قائد حزب اختلاف کی گلگت میں سابقہ ڈسٹرکٹ جیل کو نفسیاتی مریضوں اور نشہ کرنے والے افراد کی بحالی سنٹر بنانے کی قرار کو بھاری اکثریت سے مسترد کردیا۔
رائے شماری میں حکومتی ممبران نے قرارداد کی مخالفت کی جس کی وجہ سے سپیکرامجد زیدی نے قرارداد کی بھاری اکثریت سے مسترد ہونے کا اعلان کیا۔ اس طرح وزیر جنگلات راجہ ذکریا خان مقپون کی وفاقی محتسب کی گلگت بلتستان میں دفتر کے قیام کی قرارداد بھی طویل بحث کے بعد سپیکرنے قرارداد راجہ ذکریا کو واپس کرتے ہوئے دوبارہ جمعہ کے روز ایوان میں پیش کرنے کی ہدایت کی ۔
0 Comments