چلاس، سیلاب سے تباہی، متعدد مکانات تباہ، فصلیں زیر آب

ایجنسیز/16اگست/ چلاس کا نواحی علاقہ تھک نیاٹ میں طوفانی بارش اورسیلاب سے درجنوں گھر تباہ ہوگئے ایک مسجد بھی شہید ہوگئی۔سیلاب سے شاہراہ بابوسر اور شاہراہ قراقرم بلاک ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق چلاس زیرو پوائنٹ،تھک جل نیاٹ اور تتہ پانی کے مقام پر طوفانی بارش نے ہر طرف تباہی مچاکر رکھ دی جس کی وجہ سے شاہراہ قراقرم تتہ پانی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے بلاک ہوچکی ہے اور دو گاڑیاں بھی دب چکی ہیں جبکہ گاڑیوں میں سوار سیاحوں نے بھاگ کر جانیں بچائی ہیں۔

ادھر سخت بارش سے بابوسر روڈ جل کے مقام پر متعدد مقامات پر بلاک ہے ,بارش کے بعد سیلاب بشہ کے مقام پر آبادی میں داخل ہوا ہے 6 گھر تباہ ہوگئے ہیں جبکہ ایک مسجد بھی شہید ہوئی ہے۔

* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *

بارش اور سیلاب سے لوگوں کی کھڑی فصلیں ,باغات اور اراضیات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے ,بابوسر روڈ اور شاہراہ قراقرم

کھولنے کیلئے دیامر انتظامیہ نے مشنری روانہ کر دی ہے،ہزاروں سیاح روڈ بندش کی وجہ سے پھنس کر رہ گئے ہیں اور سخت پریشان ہیں۔ایڈیشنل ڈی سی محمد یوسف اور مجسٹریٹ وسیم کے مطابق روڈ صبح تک بحال ہوگی تاہم تازہ ترین صورت حال کے مطابق روڈ کھلنے میں 10 سے 12 گھنٹے لگ سکتے ہیں

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>