غذر کیساتھ ناانصافیاں برداشت نہیں کرینگے۔ سید جلال شاہ

ایجنسیز/24اگست/ پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق امیدوار جی بی اسمبلی سید جلال علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کے ممبران کی ترقیاتی سکیموں کو ختم کرنا ڈکٹیٹر شپ کی بدترین مثال ہے۔

ترقیاتی فنڈز پر آبادی کے لحاظ سے غذر کے لوگوں کا اتنا ہی حق ہے جتنا دیگر اضلاع کے لوگوں کا حق بنتا ہے انہوں نے کہا کہ غذر چترال ایکسپریس وے منصوبہ اہم اقدام ہے تاہم وفاقی پراجیکٹ کے ایمائ پر غذر کو جی بی ڈویلپمنٹ پروگرام میں نظر انداز کرنا افسوس ناک ہے۔

جمہوریت میں ایسا کہیں نہیں ہوتا کہ اقتدار میں آنے والی جماعت اپوزیشن اراکین کو دیوار سے لگادے ایسے اقدامات سے جمہوریت کی روح کو نقصان پہنچ جائے گا جس کا کسی کو فائدہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ غذر کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کو کسی صورت میں برداشت نہیں کریں گے۔ ہم اپنے علاقے کے حقوق کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>