خواتین کی پیشہ وارانہ تربیت کیلئے حکومت اور قراقرم یونیورسٹی میں معاہدہ

ایجنسیز/17اگست/قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے مابین دیامر میں خواتین کی پیشہ وارانہ تربیت کے امور کو آگے بڑھانے کے لیے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کردیا گیا۔

ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق مفاہمتی یاداشت پر قراقرم یونیورسٹی کی طرف سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے ممبر جی بی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری دلشاد بانو نے دستخط کئے۔

مفاہمتی یاداشت کے رُو سے صوبائی حکومت قراقرم یونیورسٹی دیامر کیمپس میں دیامر کی خواتین کو پیشہ وارانہ تربیت کی فراہمی کے لیے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی دیامر کیمپس میں وکیشنل تربیتی سنٹر قائم کریگی اور سنٹرمیں تربیت فراہم کرنے کی ماہر خواتین ٹرینرز بھی فراہم کریگی۔

جو خواتین کو مختلف مہارتوں کے حوالے سے تربیت دینگے ۔اس ضمن میں یہ طے پایاکہ بہت جلد دیامر کیمپس میں وکیشنل ٹریننگ سنٹر کا افتتاح کیاجائے گا۔تاکہ دیامر کی خواتین کو پیشہ وارانہ فنی تربیت فراہم کی جاسکے ۔جس سے دیامر کی خواتین خودروزگاری کے قابل ہوسکیں ۔

مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہاکہ جامعہ قراقرم تعلیم وتحقیق کے ساتھ معاشرے کو درکار فنی مہارتی کورسز کے حوالے سے بھی بھرپور کام کررہی ہے ۔ا س مقصد کے حصول کے لیے آئی پی ڈی کا قیام عمل میں پہلے ہی لاچکے ہیں۔جو مختلف فنی ومہارتی کورسز کروارہاہے ۔

وائس چانسلر نے پارلیمانی سیکرٹری دلشاد بانو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ جنہوںنے شروع دن سے یونیورسٹی کے ساتھ دوردراز علاقوں کے خواتین کو خود مختار بنانے اور فنی ومہارتی کورسز کے ذریعہ ان خواتین کو معاشی حوالے سے مستحکم بنانے کے لیے تعاون کررہی ہے ۔جس کا عملی ثبوت دیامر کیمپس میں وکیشنل ٹریننگ سنٹر کے قیام اور اس سنٹر کو درکار ضروری لوازمات کی فراہمی سے لیاجاسکتاہے ۔

اس سے قبل پارلیمانی سیکرٹری و ممبر جی بی اسمبلی دلشاد بانونے کہاکہ صوبائی حکومت خواتین کو خود مختار بنانے اور ان کے لیے پیشہ وارانہ تربیت فراہم کرنے کے حوالے سے سنجیدیگی کے ساتھ کام کررہی ہے ۔صوبائی حکومت قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ساتھ مل کر دیامر سمیت گلگت بلتستان کے مختلف دور افتادہ علاقوں میں خواتین کو وکیشنل ٹریننگ کی فراہمی سمیت خواتین میں مختلف قسم کی تربیتی سکلز بڑھانے کے لیے کام کریگی ۔

اس سے قبل وائس چانسلر نے گلاف ٹو پراجیکٹ کے حوالے سے منعقدہ اہم اجلاس کی صدارت کی ۔اجلاس میں گلاف ٹو میں جامعہ قراقرم کی جانب سے کی جانے والے امور کا جائزہ لیاگیااور پراجیکٹ کو کامیابی سے ہمکنار بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>