جی بی میں عوامی احتجاج کے بعد سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز کھل گئی

ایجنسیز/25اگست/عوامی احتجاج کے بعد گلگت بلتستان کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز کھول دی گئیں۔ گزشتہ روز گلگت صوبائی ہیڈکوارٹر ہسپتال کے باہر عوام اور مریضوں کے تیماداروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔ منگل کے روز محکمہ صحت نے ہسپتالوں کی او پی ڈیز کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

یاد رہے کہ ایک ماہ قبل گلگت بلتستان میں کرونا کے بڑھتے کیسز کے تناظر میں سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز کو بند کر دیا گیا تھا۔ جس کے بعد مریض پرائیویٹ ہسپتالوں کا رخ کرنے لگے تھے جہاں بے پناہ رش کے باوجود کرونا ایس او پیز پر عمل بھی نہیں کیا جا رہا تھا۔

عوام کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ کلینکوں میں ڈاکٹروں نے مریضوں کو لوٹنے کا سلسلہ شروع کیا۔ ڈاکٹروں نے اپنی فیسیں بھی بڑھا دی تھیں۔ عوامی احتجاج کے بعد صوبائی حکومت نے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز کو کھول دیا۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>